میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
مشاعر مقدسہ میں قطری حجاج کرام کے لیے خیمے نصب

مشاعر مقدسہ میں قطری حجاج کرام کے لیے خیمے نصب

منتظم
هفته, ۵ اگست ۲۰۱۷

شیئر کریں

قطری حجاج کرام کی قیام گاہوں کے لیے مشاعر مقدسہ میں 4 ہزار مربع میٹر کی جگہ مختص کی گئی ہے،سیکرٹری حج وعمرہ
ایک طرف قطری حکومت ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے عازمین حج کو فریضہ حج کی ادائی سے روکنے کی سازشوں میں مصروف ہے اور دوسری طرف سعودی حکومت دنیا عازمین حج کی طرح قطر کے حجاج کرام کی قیام گاہوں کی تیاری کررہی ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق سعودی عرب کے سیکرٹری حج وعمرہ ڈاکٹر حسین الشریف نے ایک بیان میں بتایا کہ قطر سے 2400 عازمین حج کی آمد متوقع ہے، جن کی رہائش کے لیے مشاعر مقدسہ میں خیمے نصب کیے جا رہے ہیں اور خیموں میں تمام ضروری سہولیات کی فراہمی کے انتظامات کیے جا رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ قطری حجاج کرام کی قیام گاہوں کے لیے مشاعر مقدسہ میں 4 ہزار مربع میٹر کی جگہ مختص کی گئی ہے۔ایک سوال کے جواب میں ڈاکٹر الشریف نے بتایا کہ قطری حجاج کرام کے خیموں کا محل وقوع منیٰ میں شاہراہ سوق العرب پر ہے۔ یہ جگہ جمرات کے قریب ہونے کے ساتھ ساتھ المشاعر ٹرین کے اسٹیشن کے بھی قریب واقع ہے۔درایں اثناء جنوبی ایشیا میں حجاج کرام کے امور پر نظر رکھنے والی تنظیم کے ڈائریکٹر ڈاکٹر رافت بدر کا کہنا تھا کہ تنظیم اور قطری وزارت حج کے درمیان حج انتظامات کے حوالے سے معاہدہ طے پایا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ فریضہ حج کی ادائیگی میں چار ہفتوں کا وقت باقی ہے۔ عازمین حج کے قافلے سعودی عرب کی جانب رواں دواں ہیں۔ بڑی تعداد میں عازمین حج مکہ مکرمہ سے قبل مدینہ منورہ کی زیارت کا شرف حاصل کرنے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں