پیٹرولیم ڈیلرز کا ملک بھر میںآج ہڑتال کا اعلان
ویب ڈیسک
جمعه, ۵ جولائی ۲۰۲۴
شیئر کریں
پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کی کال پر ایڈوانس ٹرن اوور ٹیکس کے خلاف ملک بھر میں آج 13ہزار پیٹرول پمپس بطور احتجاج بند کردیے جائیں گے ، جس کے لیے بینرز آویزاں کردیے گئے ہیں۔پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے بتایا کہ یہ ہڑتال صفر اشاریہ 5 فیصد ایڈوانس ٹرن اوور ٹیکس کے نفاذ کے خلاف کی جا رہی ہے ، جس کے لیے بدھ کو حکومت پیٹرولیم ڈیلرز کے درمیان منعقدہ مذاکرات ناکام ہوگئے تھے ۔چئیرمین پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن عبدالسمیع خان کا کہنا تھا کہ آج ہڑتال کا ہمارا پیغام واضح ہے لہٰذا آج صبح 6بجے سے ملک بھر کے پیٹرول پمپس بند کردیے جائیں گے ۔انہوں نے واضح کیا ہے کہ ہڑتال کا دورانیہ ایک دن سے زیادہ بھی ہوسکتی ہے ۔عبدالسمیع خان کا کہنا تھا کہ جب تک حکومت ایڈوانس ٹرن اوور ٹیکس واپس نہیں لیتی کوئی مذاکرات نہیں ہوں گے ۔