سندھ بلڈنگ، عدالتی حکم کے برخلاف ڈائریکٹر جلیس کی سرگرمیاں
ویب ڈیسک
جمعه, ۵ جولائی ۲۰۲۴
شیئر کریں
سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے عدالتی حکم عدولی کی بدترین مثال قائم کررکھی ہے ، اس کی واضح مثال ڈائریکٹر جلیس کی سرگرمیوں سے واضح ہے ، موصوف نے ضلع وسطی میں ناجائز تعمیرات کو کھلی چھوٹ دے کر کروڑوں روپے اینٹھنے کا سلسلہ شروع کررکھا ہے لیکن حکام نے ہمیشہ کی طرح اس مرتبہ بھی چشم پوشی اختیار کررکھی ہے ، ناظم آباد نمبر 5 ، پلاٹ نمبر E9/21، A2/31 ، B2/14 اور C5/2 پر غیرقانونی تعمیرات کی چھوٹ ڈائریکٹر کی غیرقانونی اقدامات کا واضح ثبوت ہے ، اس مقصد کے لیے مقرر بیٹر براہ راست سرکاری خزانے کو نقصان پہنچارہے ہیں ۔