میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
محکمہ جنگلات ، قیمتی وقدیمی درختوں کی چوری میں افسران ملوث

محکمہ جنگلات ، قیمتی وقدیمی درختوں کی چوری میں افسران ملوث

ویب ڈیسک
جمعه, ۵ جولائی ۲۰۲۴

شیئر کریں

(رپورٹ :شاہنواز خاصخیلی) محکمہ جنگلات مٹیاری ، رینج فاریسٹ افسر میر حسن شاہ کی سرپرستی میں قیمتی و قدیمی درختوں کی چوری، جنگلات تباہ ہوگئے، سیکرٹری موقف دینے سے گریزاں، جو افسر میرا نام استعمال کر رہا ہے وہ شواہد دے، ایم پی اے مخدوم فخرالزمان، تفصیلات کے مطابق محکمہ جنگلات حیدرآباد ڈویڑن کے سب سے بڑے جنگلات جاکھری میں رینج فاریسٹ افسر میر حسن شاہ کی سرپرستی میں گزشتہ دو ماہ سے کروڑوں روپے کی قیمتی و قدیمی درختوں کی کٹائی و چوری کا سلسلہ جاری ہے، ذرائع کے مطابق ماہانہ کروڑوں روپے کی درختوں کو فروخت کرنے میں ایس ایچ او جاکھری سمیت فاریسٹ کے اعلیٰ افسران ملوث ہیں، مقامی رہائشیوں کے مطابق میر حسن شاہ نامی افسر مقامی ایم پی اے مخدوم فخر الزمان کا نام استعمال کر کے نہ صرف درختوں کی چوری و فروخت کر رہا ہے بلکہ غیر مقامی جرائم پیشہ افراد کو بھی جنگلات میں بٹھا دیا ہے جس کے باعث علاقے کا امن خطرے میں پڑ گیا ہے، رینج افسر میر حسن شاہ نے مقامی رہائشیوں پر 3 جھوٹے مقدمات بھی داخل کرا دئے ہیں، دوسری جانب رابطہ کرنے پر ایم پی اے اور سندھ حکومت کے حال ہی میں ترجمان مقرر ہونے والے مخدوم فخر الزمان نے کہا کہ جو افسر ان کا نام استعمال کر رہا ہے اس سے شواہد لئے جائیں، ان کا نام ڈالنا بی بنیاد اور بدنیتی پر مبنی ہے وہ حلقے میں پہنچ کر صورتحال کا جائزہ لینگے، روزنامہ جرات کی جانب سیکرٹری جنگلات بدر جمیل میندھرو سے موقف لینے کیلئے معتدد بار کالز اور میسجز کئے گئے لیکن انہوں نے موقف نہیں دیا، واضع رہے کہ رینج افسر میرحسن شاہ کرپشن کے الزامات میں معتدد بار معطل بھی ہو چکے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں