آدم جوکھیو کی جعلسازیاں جاری،ہزاروں معصوم متاثرین دربدر
شیئر کریں
خطرناک بیماریوں میں مبتلا اور بیٹے کے اپاہج ہونے کے باوجود بھی خوف خدا نہ رکھنے والے لینڈ مافیا حاجی آدم جوکھیو کی جعلسازیوں اور فراڈ کا سلسلہ تاحال نہ تھم سکا ہے حاجی آدم جوکھیو کراچی کی اربوں روپے کی سینکڑوں ایکڑ اراضی پر جعلسازی اور طاقت کے زور پر قبضہ کر کے ہزاروں معصوم متاثرین سے ہائوسنگ سوسائیٹیز کے نام پر اربوں روپے کا فراڈ کرچکا ہے اور متاثرین تاحال در در کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں حاجی آدم جوکھیو کی جعلسازی اور طاقت کا اندازہ اس بات سے بخوبی لگایا جاسکتا ہے کہ صفورا چورنگی کی تمام اراضی پر پہلے جعلسازی کے ذریعے قبضہ کیا اور پھر اپنی بیٹی(صفور) کے نام پر پورے علاقے کا نام رکھ دیا واضح رہے کہ نیب کی تفتیشی ٹیم لینڈ مافیا حاجی آدم جوکھیو کی اہلیہ خدیجہ اور بیٹے لعل محمد،صابر،کمبو،محمد عدیل اور کریم کو بھی کراچی کے معصوم شہریوں کے ساتھ فراڈ کرنے اور سینکڑوں ایکڑ اراضی پر قبضہ کرنے کے الزام میں شامل تفتیش کرتے ہوئے بیان ریکارڈ کرچکی ہے روزنامہ جرات کو حاصل معلومات کے مطابق لینڈ مافیا حاجی آدم جوکھیو کے پروجیکٹ واقع سروے نمبر72 تا 78 دیہہ کھانٹو،ٹپو ابراہیم حیدری مین نیشنل ہائی وے گلشن کریم کے تین نقشے سامنے آچکے ہیں پہلا نقشہ 1988 میں جاری کیا گیا جس میں پلاٹ نمبر اور سیکٹر نمبر سمیت پورا گلشن کریم کا نقشہ ہی مختلف ہے سب پہلے گلشن کریم سوسائٹی کو نقشے کے مطابق غریب شہریوں کو پلاٹ فروخت کیے گئے اور کسی بھی الاٹی کو پلاٹ کا قبضہ نہیں دیا گیا اسکے بعد گلشن کریم کا دوسرا نقشہ تیار کیا گیا اور دوسرے نقشے کے مطابق ایک دفعہ پھر پہلے سے فروخت شدہ پلاٹوں کو ترتیب میں آگے پیچھے کر کے دوسری دفعہ فروخت کردیاگیا بات یہی تک ختم نہیں ہوتی بلکہ گزشتہ سال 2022 میں گلشن کریم کا تیسرا نقشہ پلاٹوں میں ہیرا پھیری کرکے تیسری دفعہ بناڈالا اور گلشن کریم کو تیسری مرتبہ فروخت کرنے کا دھندہ جاری ہے لینڈ مافیا حاجی آدم جوکھیو کے فرنٹ مین نظر جوکھیو،سلیم شیراز نیازی اور دانش نامی فراڈیے ایک دفعہ پھر معصوم شہریوں کو گلشن کریم میں پلاٹ فروخت کرنے کا دھندہ جاری رکھے ہوئے ہیں 1988 سے لیکر سال 2023 تک گلشن کریم کے تین نقشے سامنے آچکے ہیں لیکن ابھی تک یہ سلسلہ جاری ہے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مبینہ نااہلی کی وجہ سے مزید اور پتہ نہیں کتنے نقشے سامنے لائے جائیں گے اور مزید پتہ نہیں گلشن کریم کو کتنی دفعہ بیچا جائے گا اور معصوم و غریب شہری اپنے اپنے پلاٹ کے حصول کے لیے آپس میں دست و گریباں ہوتے رہیں گے واضح رہے کہ سال 2021 میں ایک 35 سالہ نوجوان کو گلشن کریم میں لینڈ مافیا حاجی آدم جوکھیو کے فرنٹ مین نظر محمد جوکھیو اور سلیم شیراز نیازی نے اپنی دو ساتھیوں کے ہمراہ فائرنگ کرکے قتل کردیا جسکا مقدمہ نمبر 926/2021 تھانہ شاہ لطیف ٹاون میں درج ہے۔