میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
جامشورومیں لاکھوں ایکڑ زمین کے کھاتے تبدیل ہونے کا انکشاف

جامشورومیں لاکھوں ایکڑ زمین کے کھاتے تبدیل ہونے کا انکشاف

ویب ڈیسک
بدھ, ۵ جولائی ۲۰۲۳

شیئر کریں

حیدرآباد(رپورٹ :شاہنواز خاصخیلی)جامشورو ضلع میں لاکھوں ایکڑ زمین کے کھاتے تبدیل ہونے کا انکشاف، ایم نائن موٹروے پر 42 سے زائد ہائوسنگ اسکیموں کا بھی انکشاف، ڈپٹی کمشنر جامشورو کی آفیس بلڈرز مافیا کیلئے سونے کی کان بن گئی، مقامی رہائشیوں پر سینکڑوں کیسز بھی دائر کئے گئے، فیروز ڈاوچ نامی پٹواری بلڈرز سے ڈیل کرنے لگا، تفصیلات کے مطابق جامشورو ضلع میں لاکھوں ایکڑ سرکاری و نجی زمینوں کے کھاتے تبدیل یا نئے بنانے کا انکشاف ہوا ہے، مقامی رہائشیوں کے مطابق صدیوں پرانے دیہات کو خالی کراکے مقامی رہائشیوں پر مختلف کیسز داخل کرکے لاکھوں ایکڑ زمین بلڈرز کے حوالے کردی گئی ہے جس سے کوہستان کا فطری ڈہانچہ تباہ و برباد ہوگیا ہے، مقامی رہائشیوں کے مطابق جامشورو ضلع میں ایم نائن موٹروے پر گذشتہ چند سالوں میں 42 سے زائد ہائوسنگ اسکیموں کا آغاز کیا گیا اور تمام زمین مقامی لوگوں سے چھینی گئیں ہیں اور یہ سب کام ڈپٹی کمشنر جامشورو آفیس کے ذریعے کیا گیا، ملنے والی معلومات کے مطابق ایم نائن موٹروے پر انڈس سٹی، بن احسان، آئیڈیل سٹی الروف سٹی خراسان گارڈن، صائمہ مڈ ٹان ،المنتطر ٹان ،القائم سٹی، المہدیہ ٹان زینب ٹان، المبارک سٹی، 21 سٹی، رومی سٹی، گلشن نور، عمار سٹی، الپین سٹی، چائنہ ٹان سمیت 42 سے زیادہ ہائوسنگ اسکیمیں گذشتہ چند سالوں میں شروع کی گئیں، اکثر اسکیموں کے این او سیز بھی موجود نہیں ہیں اور روینیو رکارڈ بھی جعلسازی کے ذریعے بنایا گیا جبکہ کافی بلڈرز لوگوں سے کروڑوں روپے لیکر غائب ہو چکے ہیں، ذرائع کے مطابق ڈپٹی کمشنر جامشورو کی آفیس بلڈرز مافیا کیلئے سونے کی کان بن چکی ہے اور علاقے میں فیروز ڈاوچ نامی پٹواری کی بازگشت ہے، ذرائع کے مطابق فیروز ڈاوچ اہم افسران کا فرنٹ مین ہے اور تمام بلڈرز سے وہ ڈیل کرتا ہے، واضح رہے کہ ڈپٹی کمشنر جامشورو کیپٹن فرید الدین مصطفی گذشتہ کئے سالوں سے عھدے پر براجمان ہے اور اسے طاقتور ڈپٹی کمشنر سمجھا جاتا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں