پنجاب میں ضمنی انتخابات ‘عمران خان خود میدان میں نکل پڑے
شیئر کریں
پنجاب کے بیس حلقوں میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں تحریک انصاف کی کامیابی کیلئے سابق وزیراعظم عمران خان خود میدان میں نکلے پڑے، پاکستان تحریک انصاف نے 7 سے 15 جولائی کے درمیان چیئرمین عمران خان کے 16 مقامات پر عوامی اجتماعات کا شیڈول جاری کردیا ہے، پی ٹی آئی کی جانب سے پیر کے روز جاری شیڈول کے مطابق 7 جولائی کو چئیرمین تحریک انصاف عمران خان لاہور پی پی 158 اور شیخوپورہ پی پی 140 میں جلسوں سے خطاب کرینگے، عمران خان8 جولائی کو خوشاب پی پی 83 اور راولپنڈی کے حلقہ پی پی 7 میں انتخابی جلسوں سے خطاب کریں گے۔ شیڈول کے مطابق 9 جولائی کو 18 ہزاری جھنگ پی پی 125 اور ساہیوال پی پی 202 میں جلسوں سے خطاب کریں گے، 11 جولائی کو چیئرمین تحریک انصاف لودھراں پی پی 224،پی پی 228، مظفرگڑھ پی پی 272،پی پی 273، بہاولنگر پی پی 237 میں عوامی اجتماعات سے خطاب کرینگے۔ شیڈول کے تحت سابق وزیراعظم 12 جولائی کو بھکر پی پی 90، لیہ پی پی 282 میں جلسوں سے مخاطب ہوں گے، 13 جولائی کو عمران خان جھنگ پی پی 127، فیصل آباد پی پی 97، جبکہ 14 جولائی کو ملتان پی پی 217 اور ڈیرہ غازی خان پی پی 288 میں عوامی اجتماعات سے مخاطب ہوں گے۔ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان 15 جولائی کو لاہور میں پی پی 167،168اور 170 میں عوامی جلسوں سے خطاب کرینگے۔تحریک انصا ف کے کارکنوں نے اپنے چیئرمین کے جلسوں کی تیاریوں کاآغازکردیا۔