میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
میڈیارپورٹ ‘دعاکی عمر 15 ے16 سال کے درمیان قرار

میڈیارپورٹ ‘دعاکی عمر 15 ے16 سال کے درمیان قرار

ویب ڈیسک
منگل, ۵ جولائی ۲۰۲۲

شیئر کریں

دعا زہرا کی عمر کے تعین کے لیے میڈیکل رپورٹ عدالت میں پیش کردی گئی ہے جس میں لڑکی کی عمر 15 سے16سال کے قریب قرار دی گئی ہے۔دعا زیرا کے والد مہدی کاظمی کی درخواست پر محکمہ صحت سندھ نے دعا زہرا کی عمر کے تعین کے لیے 10 رکنی بورڈ تشکیل دیا تھا۔میڈیکل بورڈ نے دعا زہرا کی عمر کے تعین کیلئے ہڈیوں اور دانتوں کے ایکسرے، خون کے ٹیسٹ اور جسمانی
معائنے سمیت دیگر ٹیسٹ کئے تھے۔میڈیکل بورڈ کی سربراہ پروفیسر صبا سہیل کی جانب سے سربمہر میڈیکل رپورٹ جوڈیشل مجسٹریٹ ایسٹ آفتاب احمد بگھیو کی عدالت میں جمع کرادی۔میڈیکل بورڈ کی جانب سے عدالت میں جمع کرائی گئی رپورٹ سیل ہے۔ دو روز قبل سروس اسپتال میں 10 رکنی میڈیکل بورڈ نے دعا زہرا کا طبی معائنہ کیا۔ذرائع نے بتایاکہ میڈیکل رپورٹ میں دعا زہرا کی عمر 15 سے 16 سال کے درمیان ہے۔ دعا زہرا کی عمر ڈینٹل ایگزمینیشن کے مطابق 13 سے 15 سال کے درمیان میں ہے۔ذرائع کے مطابق رپورٹ میں کہا گیاہے کہ ریڈیولوجیکل معائنے کے مطابق دعا زہرا کی عمر 16 سے 17 سال کے درمیان ہے۔میڈیکل بورڈ کی اتفاق رائے کے مطابق دعا زہرا کی عمر 15 سے 16 سال کے درمیان ہے۔حتمی رپورٹ پر چیئرمین سمیت 10 ممبران کے دستخط موجود ہیں۔میڈیکل بورڈ نے مہدی کاظمی کے وکیل جبران ناصر کو میڈیکل رپورٹ کی تفصیلات سے آگاہ کیا ہے۔اپنی ٹوئٹ میں جبران ناصر نے کہا کہ میڈیکل بورڈ کی رپورٹ کے مطابق دعا زہرا کی عمر 15 سال کے قریب ہے جو پچھلی میڈیکل رپورٹ کی نفی کرتی ہے جس میں دعا کی عمر 17 سال بتائی گئی تھی۔مہدی کاظمی کے وکیل نے کہاکہ نئی عمر کے تعین کا مطلب ہے کہ اس معاملے میں اغوا، کم سن بچوں کی شادی، اور جنسی جرائم کے جرائم کی تمام دفعات لاگو ہوتی ہیں۔آئندہ چوبیس گھنٹے میں دعاکاشوہرظہیراحمد جیل میں ہوگا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں