عمران خان نے الیکشن ایکٹ ترمیم سپریم کورٹ میں چیلنج کردی
شیئر کریں
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے الیکشن ایکٹ ترامیم کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرتے ہوئے اوور سیز پاکستانیوں کو ووٹ کی سہولت فراہم کرنے کی درخواست دائر کردی۔
ایڈووکیٹ عزیر کرامت بھنڈاری کی وساطت سے دائر کی گئی درخواست میں وفاق،الیکشن کمیشن اور نادرا کو فریق بنایا گیا ہے، جس میں وفاقی حکومت کی جانب سے الیکشن ایکٹ میں کی گئی ترامیم کو چیلنج کیا گیا ہے۔درخواست میں مقف اختیار کیا گیا ہے کہ عدالت الیکشن ایکٹ میں کی گئی ترامیم کو غیر آئینی قرار دے کر الیکشن کمیشن اور دیگر حکام کو اوورسیز پاکستانیوں کو دی گئی ووٹ کی سہولت کی فراہمی کا حکم دے۔ درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ الیکشن کمیشن ودیگر حکام کو حکم جائے کہ عام انتخاب میں اوورسیز پاکستانی فراہم کی گئی سہولت کے ذریعے ووٹ ڈال سکیں۔علاوہ ازیںسابق وزیراعظم عمران خان نے نیب ترامیم درخواست پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات کیخلاف اپیل دائر کردی۔ اپیل میں کہاگیاکہ رجسٹرار آفس کے اعتراضات بے بنیاد بلا جواز ہیں،درخواست کے قابل سماعت کا فیصلہ رجسٹرار آفس کا دائرہ اختیار نہیں- اپیل میں کہاگیاکہ آئینی درخواست میں آئین کی خلاف ورزی اور بنیادی حقوق کی عمل داری کا معاملی اٹھا گیا- اپیل میں استدعا کی گئی کہ رجسٹرار آفس کے اعتراض ختم کرکے درخواست کو سماعت کیلئے مقرر کیا جائے،رجسٹرار آفس نے عمران خان کی نیب قانون کیخلاف درخواست پر اعتراضات عائد کیے تھے۔رجسٹرار آفس کے اعتراض کے مطابق ترامیم سے عوام کے کونسے حقوق متاثر ہوئے ،درخواست گزار نے مناسب فورم سے رجوع نہیں کیا – اعتراض کے مطابق درخواست کے ہمراہ ایڈووکیٹ آن ریکارڈ کا سرٹیفیکٹ نہیں لگایا گیا۔