میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کراچی: شہر میں جانوروں کی خرید وفروخت پر پابندی

کراچی: شہر میں جانوروں کی خرید وفروخت پر پابندی

ویب ڈیسک
پیر, ۵ جولائی ۲۰۲۱

شیئر کریں

ملک بھر میں شہروں کے اندر جانوروں کی خرید وفروخت پر پابندی لگا دی گئی، کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد لازم قرار دیدیا گیاہے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی) نے تمام صوبوں کوعیدالاضحی کیلئے جامع ہدایات جاری کر دی ہیں، انتظامیہ کو مویشی منڈیاں شہروں سے باہر لگانے کی ہدایت کی گئی ہے، تمام عملے اور تاجروں کا کورونا ویکسین لگانا لازم قرار دیا گیا ہے۔ شہری انتظامیہ کو منڈیوں میں داخلے کے موقع پرہینڈ سینیٹائزر،ماسک اور ریپڈ اینٹی جن ٹیسٹ کی سہولیات میسر کرنے کی تاکید کی گئی ہے۔ملک میں کورونا کا پھیلائو روکنے کیلئے حکومت موثر اقدامات کیلئے مصروف عمل ہے، قربانی کیلئے جانوروں کی دستیابی ممکن بنانے کیلئے لاک ڈائون نافذ نہیں کیا گیا تاہم ضروری احتیاط ملحوظ خاطر رکھنے کا کہا گیا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں