میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
عفت عمر کا وزیرِاعظم کے لباس سے متعلق بیان پر افسوس کا اظہار

عفت عمر کا وزیرِاعظم کے لباس سے متعلق بیان پر افسوس کا اظہار

ویب ڈیسک
پیر, ۵ جولائی ۲۰۲۱

شیئر کریں

پاکستان کی نامور اداکارہ و میزبان عفت عمر نے وزیرِاعظم عمران خان کے خواتین کے لباس سے متعلق دئیے گئے بیان پر افسوس کا اظہار کیا ہے ۔اداکارہ کی جانب سے ٹوئٹر پر ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جو یوٹیوب کی ویڈیو کا کچھ حصہ ہے۔ اپنے پیغام میں عفت عمر نے وزیراعظم عمران خان کے بیان پر افسوس کا اظہار کیا۔عفت عمر نے کہا کہ میں یہ بات ریکارڈ پر لارہی ہوں کہ مجھے عمران خان کے اس بیان نے شدید مایوس کیا ہے اور صرف مجھے ہی نہیں بلکہ ان تمام عورتوں کو جن کو انہوں نے جنسی زیادتی کا قصور وار ٹھہرایا ہے۔عفت عمر نے کہا کہ عمران خان نے یہ دعویٰ کیا ہے کہ ریپ کا ذمہ دار کوئی بیمار ذہنیت کا انسان نہیں بلکہ عورت کا لباس ہوتا ہے۔ویڈیو کے اختتام پر انہوں نے وزیراعظم کے بیان کو قابلِ شرم، قابلِ افسوس اور قابلِ گرفت قرار دیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں