میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
عوامی مینڈیٹ کی توہین نہ کی جائے ‘ ایسا نہ ہو کل اسی عدالت میں آپ کھڑے ہوں ‘ حسین نواز

عوامی مینڈیٹ کی توہین نہ کی جائے ‘ ایسا نہ ہو کل اسی عدالت میں آپ کھڑے ہوں ‘ حسین نواز

ویب ڈیسک
بدھ, ۵ جولائی ۲۰۱۷

شیئر کریں

اسلام آباد (بیورو رپورٹ) وزیر اعظم محمد نواز شریف کے صاحبزادے حسین نواز نے کہاہے کہ جب کسی چیز کا وجود ہی نہیں ہے تو جے آئی ٹی کو ثبوت کہاں سے ملے گا ؟اسے طیارہ سازش کیس نہیں بننے دینگے ٗ بار بار بلا کر معاملات کو اُلجھانے کی کوشش کی جارہی ہے ٗ ریاست کے ہر اہلکار سے کہونگا کہ آپ نے دیکھا ہے کہ طیارہ سازش کیس کہاں ہے اور پرویز مشرف کہاں ہے، لہذا کوئی غیر قانونی کام کر نے سے پہلے دیکھ لیں ،یہ نہ ہو کل انہی عدالتوں میں کھڑے ہوں۔ منگل کو وزیر اعظم محمد نواز شریف کے صاحبزادے حسین نواز چھٹی بار جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوئے اور ان سے تقریباً ساڑھے پانچ گھنٹے تک سوالات کئے گئے جن کے انہوںنے جوابات دیئے۔ جے آئی ٹی میں پیشی کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ ہمارے خلاف کسی قسم کے ثبوت نہیں ہیں ۔ انہوںنے جے آئی ٹی کا نام لئے بغیر کہاکہ نہ جانے کن کن طریقوں سے کوشش کر کے دیکھی گئی مستقبل میں چیزیں سامنے بھی آئیں گی، انہوں نے کہاکہ میرے یا میرے کسی خاندان کے فرد کے بارے میں کوئی بھی ثبوت ہے تو کارروائی ہونی چاہیے اور سزا ملنی چاہیے، کیونکہ یہ عوام اور اس ریاست کا حق ہے لیکن اگر ثبوت نہیں تو اُلجھانے کی اجازت مت دیںٗشکوک و شہبات پیدا کرنے کی اجازت نہ دیں۔ انہوں نے ہر طریقے سے کوشش کرکے دیکھ لی ہے اور سب مستقبل میں سامنے بھی آئیگا، تاہم انہیں کچھ نہیں ملے گا۔ انہوںنے کہاکہ کچھ معاملات ایسے ہیں جن کا بہت پرانا طریقہ وار دات ہے کبھی نظریہ ضرورت کے تحت فیصلے ہوئے ٗ کبھی ذو الفقار علی بھٹو کو پھانسی دی گئی کبھی طیارہ سازش کیس بنا دیا جاتا ہے انہوںنے کہاکہ مجھے نہیں پتا یہاں کیا معاملات ہورہے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں