میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2009کے یادگار لمحات تازہ ہو گئے، فاتح کھلاڑیوں نے یاد یں دُہرائیں

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2009کے یادگار لمحات تازہ ہو گئے، فاتح کھلاڑیوں نے یاد یں دُہرائیں

ویب ڈیسک
بدھ, ۵ جون ۲۰۲۴

شیئر کریں

2009کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی فاتح پاکستان ٹیم کے کھلاڑی اس تاریخی جیت کے ایک ایک لمحے کو آج بھی محسوس کرتے ہیں، ساتھ ہی یہ کھلاڑی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 میں حصہ لینے والی پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیے بھی نیک خواہشات رکھے ہوئے ہیں کہ بابراعظم اور ان کے ساتھی کھلاڑی پندرہ سال پہلے کی جیت کو دُہرانے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور یہ ٹیم فاتح بن سکتی ہے۔ یاد رہے کہ پاکستان نے یونس خان کی قیادت میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2009کے فائنل میں سری لنکا کو شکست دے کر پہلی مرتبہ اس مختصر فارمیٹ کا عالمی چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔ اس ٹیم میں شامل شاہد آفریدی،مصباح الحق،سعید اجمل،محمد عامر،عبدالرزاق اور شعیب ملک نے پی سی بی پوڈکاسٹ کے خصوصی ایڈیشن میں ان خوبصورت یادوں کو پھر سے تازہ کیا ہے ۔شاہد آفریدی نے جو جنوبی افریقہ کے خلاف سیمی فائنل اور پھر فائنل میں نصف سنچریاں بناکر پلیئر آف دی میچ قرار پائے تھے کہا کہ پاکستان ٹیم جس اعتماد کے ساتھ فائنل میں میدان میں اتری تھی اس میں ہمیں یہ یقین تھا کہ یہ فائنل ہمارا ہے اور کوئی بھی ہم سے یہ فائنل نہیں چھین سکتا۔شاہد آفریدی کے مطابق نیوزی لینڈ کے خلاف کامیابی نے ہمیں بھرپور اعتماد دے دیا تھا اور اسی اعتماد کے ساتھ ہم نے سیمی فائنل اور فائنل کھیلا تھا۔ شاہد آفریدی نے کپتان یونس خان کا خاص طور پر ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ان کے فیصلوں اور کپتانی نے ہر کھلاڑی کو اعتماد دے رکھا تھا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں