میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
شاہ محمود قریشی کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات طلب

شاہ محمود قریشی کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات طلب

جرات ڈیسک
پیر, ۵ جون ۲۰۲۳

شیئر کریں

لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب حکومت سے پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات منگل تک  طلب کر لیں۔ سوموار کو لاہور ہائیکورٹ میں شاہ محمود قریشی کو 9 مئی کے بعد درج مقدمات میں گرفتار نہ کرنے اور مقدمات کی لسٹ فراہم کرنے کی درخواست پر سماعت ہوئی، لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی نے شاہ محمود قریشی کی بیٹی گوہر بانو کی درخواست پر سماعت کی، درخواست میں چیف سیکریٹری اور آئی جی پنجاب کو فریق بنایا گیا۔ درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ شاہ محمود قریشی سابق وزیر خارجہ اور سیاسی جماعت کے اہم رہنما ہیں، خدشہ ہے 9 مئی کے بعد درج کسی خفیہ مقدمے میں پولیس شاہ محمود قریشی کو گرفتار کر لے گی، 9 مئی کے واقعات کے بعد درج خفیہ مقدمات کی معلومات فراہم کی جائیں۔ درخواست گزار نے ہائیکورٹ سے استدعا کی کہ عدالت شاہ محمود قریشی کو 9 مئی کے بعد خفیہ مقدمے میں گرفتار کرنے سے روکنے کا حکم دے۔عدالت نے پنجاب حکومت سے شاہ محمود قریشی کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات منگل تک طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں