جہانگیر ترین کی نئی سیاسی جماعت کیلئے 2 مجوزہ نام سامنے آگئے
شیئر کریں
پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما اور سینئر سیاستدان جہانگیر ترین کی نئی سیاسی جماعت کیلئے 2 مجوزہ نام سامنے آگئے۔جہانگیر ترین گروپ کی نئی سیاسی جماعت کیلئے عوام دوست پارٹی اور پاکستان انصاف پارٹی کے ناموں پرغور کیا جا رہا ہے، تاہم فی الحال اس حوالے سے حتمی فیصلہ نہیں ہوا۔پاکستان تحریک انصاف کے سابق سینئر رہنما جہانگیر ترین 9 مئی کے واقعات کے بعد نئی پارٹی کے سرگرم ہیں، اس کیلئے پی ٹی آئی چھوڑنے والوں سے بھی مسلسل رابطے کئے جا رہے ہیں۔جہانگیر ترین پنجاب کے سابق سینئر وزیر عبدالعلیم خان سے بھی ملاقات کر چکے ہیں۔ذرائع ترین گروپ کا کہنا ہے کہ فی الحال پارٹی کے دونوں نام ابھی حتمی نہیں ہیں، مشاورت جاری ہے، پارٹی اراکین کے ساتھ مشورہ کیا جا رہا ہے، تیسرا نام بھی سامنے آسکتا ہے، باہمی مشاورت سے نام کا اعلان کیا جائے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ جہانگیر ترین نے لیگل ٹیم کو پارٹی رجسٹریشن کیلئے فوری اقدامات کرنے کا ٹاسک دے دیا ہے۔لیگل ٹیم پارٹی کے نام اور الیکشن کمیشن کو درکار تمام تقاضے پورے کرے گی، آئندہ ہفتے تمام تر قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد الیکشن کمیشن کو درخواست دی جائے گی۔