میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
محکمہ روینیو سندھ میں کمیشن پاس مختیارکار پوسٹنگ سے محروم

محکمہ روینیو سندھ میں کمیشن پاس مختیارکار پوسٹنگ سے محروم

ویب ڈیسک
پیر, ۵ جون ۲۰۲۳

شیئر کریں

اسسٹنٹ مختیارکار ایڈہاک پر مختیارکار کے عہدوں پر براجمان

محکمہ روینیو سندھ، سندھ کی اکثر تحصیلوں پر اسسٹنٹ مختیارکار ایڈہاک پر مختیارکار کے عہدوں پر براجمان، کمیشن پاس مختیارکار پوسٹنگ سے محروم، تفصیلات کے مطابق سندھ کے اکثر تحصیلون میں اسسٹنٹ مختیارکار ایڈہاک پر مختیارکار کے عھدوں پر براجمان ہیں جبکہ کمیشن پاس مختیارکار عہدوں سے محروم ہیں، ملنے والی معلومات کے مطابق لاڑکانہ کی تحصیل رتو دیرو پر اسسٹنٹ مختیارکار آصف لاکھو، میرو خان تحصیل پر اسلم مگسی، گڑھی یاسین پر شفقت علی شاہ، دادو تحصیل پر ذوالفقار پہنور، کے این شاہ پر راشد راجپر ایڈہاک پر مختیارکار کے عھدوں پر براجمان ہیں، اسے طرح سندھ کی 30 سے زائد تحصیل ایڈہاک پر اسسٹنٹ مختیارکارون کے حوالے کردی گئی ہیں جبکہ کمیشن پاس مختیارکار پوسٹنگ سے محروم ہیں، مختلف ڈویژن کے کمشنر و ضلع ڈپٹی کمشنرز کی ڈی او جاری کرنے کے باوجود سینیئر ممبر بورڈ آف روینیو کمیشن پاس افسران کو پوسٹنگ دینے میں گریز کر رہے ہیں، ذرائع کے مطابق سیاسی اثر رسوخ کے باعث سینیئر ممبر بورڈ آف روینیو مختیارکار کے پوسٹنگ پر بے اختیار ہیں.


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں