میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ایم کیو ایم سندھ اسمبلی میں اپنا اپوزیشن لیڈر لانے کے لیے سرگرم

ایم کیو ایم سندھ اسمبلی میں اپنا اپوزیشن لیڈر لانے کے لیے سرگرم

ویب ڈیسک
پیر, ۵ جون ۲۰۲۳

شیئر کریں

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیوایم )پاکستان نے سندھ اسمبلی میں اپنا اپوزیشن لیڈر لانے کے لیے سرگرم ہوگئی ہے اور اس حوالے سے مشاورتی عمل جاری ہے۔ذرائع کے مطابق وفاق میں پی ڈی ایم حکومت کی اتحادی جماعت متحدہ قومی موومنٹ پاکستان سندھ اسمبلی میں اپنا اپوزیشن لیڈر لانے کے لیے سرگرم ہوگئی ہے اور اس حوالے سے اس کا مشاورتی عمل جاری ہے۔پارٹی ذرائع کے مطابق ایم کیوایم میں اپوزیشن لیڈر کے حوالے سے جن ناموں پر غور کیا جا رہا ہے ان میں رعنا انصار، علی خورشیدی، خواجہ اظہار الحسن، جاوید حنیف اور محمد حسین شامل ہیں۔ ایک سے دو روز میں رابطہ کمیٹی سے مشاورت کے بعد اپوزیشن لیڈر کے نام کا حتمی فیصلہ کیا جائیگا۔پی ٹی آئی کے 10 اراکین کے منحرف ہونے کے بعد ایم کیو ایم 21 نشستوں کے ساتھ سندھ کی بڑی اپوزیشن پارٹی بن گئی اور اس حوالے سے ایم کیو ایم ذرائع نے بتایاکہ اب اسمبلی میں حزب اختلاف کی اکثریت ہمارے پاس آگئی ہے اور کوشش کریں گے کہ اپنا اپوزیشن لیڈر لائیں۔ذرائع نے بتایا کہ اپوزیشن لیڈر کیلیے ایم کیو ایم ایک دو روز میں باضابطہ طور پر درخواست سندھ اسمبلی میں جمع کرائے گی۔واضح رہے کہ 9 مئی کے واقعات کے بعد پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے جو اراکین سندھ اسمبلی پارٹی سے لاتعلقی کا اظہار کر چکے ہیں ان میں عمران شاہ ، سنجے گنگوانی، عمر عماری، بلال غفار، رابعہ اظفر، عباس جعفری، شہریار شر، سچن نند، اسلم ابڑو اور کریم بخش گبول شامل ہیں۔اس وقت سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر پاکستان تحریک انصاف کے حلیم عادل شیخ ہیں۔حلیم عادل سمیت پی ٹی آئی کے متعدد اراکین 9 مئی کے بعد سے روپوش ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں