میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
محکمہ روینیو کی کئی ایکڑ اراضی پر غیر قانونی ضر غاب سٹی بنانے کا انکشاف

محکمہ روینیو کی کئی ایکڑ اراضی پر غیر قانونی ضر غاب سٹی بنانے کا انکشاف

ویب ڈیسک
پیر, ۵ جون ۲۰۲۳

شیئر کریں

محکمہ روینیو کی کروڑوں روپے کی زمین پر غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹی کی تعمیر شروع کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔قبضہ مافیا نے کئی ایکڑ اراضی پر ریونیو افسران ،پولیس اور دیگر اداروں کی سہولت کاری سے ضرغام سٹی کے نام پر 80 گز کے پلاٹ کی کٹنگ شروع کر دی ہے۔روینیو کی اراضی پر ایک بار پھر محکمہ روینیو کے اعلیٰ افسران کی آشیرواد سے غیر قانونی تعمیرات شروع کر دی گئی ہیں اور روینیو کی سروے نمبر64۔65 کی اراضی پر قبضہ کرکے غار سٹی کے نام پر غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹی بنائی جا رہی ہے۔قبضہ مافیہ اربوں روپے مالیت کی زمین پر ڈھرلے سے غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹی تعمیر کر رہی ہے۔عوامی احتساب کونسل پاکستان کے صدر ذاکر حسین ایڈوکیٹ،جنرل سیکریٹری ر یاض علی راجپوٹ نے وزیر اعلی سندھ،چیئرمین اینٹی کرپشن سندھ،صوبائی وزیر ریونیو سندھ،چیف سیکریٹری سندھ اور دیگر اعلی حکام کو ارسال کردہ درخواستوں میں انکشاف کیا ہے کہ دیھہ کچوہر ٹپو کاٹھورتعلقہ گڈاپ ضلع ملیر محکمہ روینیو کی اراضی سروے نمبر 64۔65پر قبضہ کر کے ضرغاب سٹی کے نام سے ہاؤسنگ پروجیکٹ لانچ کیا جا رہا ہے۔مذکورہ قبضہ کے خلاف اعلیٰ حکام کو متعدد درخواستیں دینے کے باوجود ضرغاب سٹی کاکام جاری ہے جبکہ سروے نمبر کی اراضی پر سپریم کورٹ آف پاکستان کے احکامات کے تحت ہاؤسنگ پروجیکٹ اور سوسائٹیاں بنانے پر پابندی عائد ہے۔اور اس سلسلے میں حکومت اشتہارات کے ذریعے بھی شہریوں کو محکمہ روینیو کی اراضی و پر غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیوں میں پلاٹس اور مقامات خریدنے کی تنبیہ کر چکی ہے مگر مختیار کار تعلقہ گڈاپ نے قبضہ مافیا کی سہولت کاری کرتے ہوئے سروے نمبر 64۔65کی اراضی کے لیے ایک ہی دن میں یعنی 21 مارچ 2023کو فارم 7جاری کیا۔اور 21 مارچ 2023ہی کولیٹر نمبرMukh/Gadap/202/2023کے تحت باؤنڈری وال بنانے کے لیے این او سی جاری کیا اور 21 مارچ 2023کوہی لیٹر نمبر Mukh/Rev/Gadap/DM/201/2023کے تحت لینڈ ڈاکومنٹس تصدیق کا سرٹیفکیٹ جاری کیا جس سے سوال پیدا ہوتا ہے کہ ایسی کیا جلدی تھی وہ کیا معاملہ تھا کہ مختیارکار روینیو گڈاپ ایک ہی دن تین لیٹر جاری کر کے قبضہ مافیا کو دے رہا ہے؟جبکہ عام آدمی کو مہینوں ان ڈاکومنٹس کے لیے ذلیل و خوار کرتے ہیں۔ارسال کردہ درخواستوں کے مطابق ضرغاب سٹی کی انتظامیہ اربوں روپے مالیت کی زمین پر 80 گز کے پلاٹس کی کٹنگ کے بعد لاکھوں روپے میں فروخت کرکے قومی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان پہنچا رہی ہے جو کہ لمحہ فکریہ ہے!درخواستوں کے مطابق ضرغاب سٹی قبضہ مافیا کو ایئر فورس کے ایک اعلٰی افسر،رینجرز اور پولیس کے اعلی افسران کی سرپرستی اور محکمہ روینیو کہ افسران کی سہولت کاری حاصل ہے جس کی بنا پر مختیار کار روینیو گڈ اپ نے لاکھوں روپے کے نذرانے کے عوض سروے نمبر 64۔65کا این او سی،فارم 7۔تصدیقی سرٹیفکیٹ ایک ہی دن میں کیسے جاری کیا۔یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ سروے نمبر 64۔65کے ساتھ منسلک دیگر سروے نمبرز کی 200 سے زائد اراضی بھی ضرغاب سٹی کے لئے قبضہ مافیا کو دینے کیلے جعلی کاغذات کی تیاری کی جا رہی ہے۔درخواستوں میں اعلی حکام سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ قومی خزانے کو نقصان پہنچانے کے اقدامات پر قبضہ مافیہ ان کے سہولت کاروں اور مختیار کا ریونیو گڈا پ کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے شفاف تحقیقات کے لیے جے آئی ٹی بنائی جائے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں