میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
چیئرمین نیب کی تعیناتی پر پیپلز پارٹی، ن لیگ میں ٹھن گئی

چیئرمین نیب کی تعیناتی پر پیپلز پارٹی، ن لیگ میں ٹھن گئی

ویب ڈیسک
اتوار, ۵ جون ۲۰۲۲

شیئر کریں

چیئرمین نیب کی تعنیاتی کے معاملے پر حکومتی اتحادیوں میں تاحال ڈیڈ لاک برقرار ہے، پیپلزپارٹی کا جسٹس (ر)مقبول باقر کو ہی چیئرمین نیب بنانے پر اصرارہے۔تفصیلات کے مطابق چیئرمین نیب کی تعنیاتی کے معاملے پر پیپلز پارٹی اور ن لیگ میں ٹھن گئی، حتمی فیصلہ تاحال نہ ہو سکا، پیپلزپارٹی کا جسٹس (ر)مقبول باقر کو ہی چیئرمین نیب بنانے پر اصرارہے، ڈیڈ لاک کی وجہ سے اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض اور وزیر اعظم شہباز شریف میں ملاقات بھی نہ ہوسکی۔ذرائع کے مطابق ن لیگ آفتاب سلطان، اخلاق تارڑ اور جہانزیب خان کا نام سامنے لے آئی ہے جبکہ وزیراعظم نے ڈیڈ لاک کے خاتمے کے لیے اتحادیوں سے ملاقاتیں کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔دوسری جانب چیئرمین نیب کا عہدہ 2 جون سے خالی ہے، ڈپٹی چیئرمین ظاہر شاہ قائم مقام چیئرمین نیب کے فرائض انجام دے رہے ہیں، اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض نے بھی کسی سابق بیورو کریٹ کو چیئرمین بنانے کی تجویز دی تھی، حکمران اتحاد میں ڈیڈ لاک کی وجہ سے ابھی تک نام فائنل نہیں ہوسکا۔حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین نیب کے لیے آئندہ ہفتے مزید مشاورت ہوگی، وزیراعظم اور راجہ ریاض کی ملاقات بھی متوقع ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں