میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ میں جعلی ڈومیسائل پر دیگر صوبوں سے اساتذہ بھرتی ہونے کا انکشاف

سندھ میں جعلی ڈومیسائل پر دیگر صوبوں سے اساتذہ بھرتی ہونے کا انکشاف

ویب ڈیسک
اتوار, ۵ جون ۲۰۲۲

شیئر کریں

سندھ بھر میں جعلی ڈومیسائل پر دیگر صوبوں سے 800سے زائد اساتذہ بھرتی کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔میر پور خاص کے ڈسٹرکٹ آفیسر ایجوکیشن کے مطابق سندھ بھر میں دیگرصوبوں کے 800اساتذہ بھرتی کیے گئے، 291پرائمری اور 509جونیئر اسکول ٹیچرز بھرتی ہوئے۔ ڈسٹرکٹ آفیسر ایجوکیشن کے مطابق میرپورخاص میں24اور سانگھڑ میں 37دیگر صوبوں کے امیدوار بھرتی ہوئے،کراچی ایسٹ میں سب سے زیادہ 118بھرتیاں ہوئیں، باقی بھرتیاں دیگر علاقوں میں کی گئیں۔انہوں نے بتایا کہ اسکینڈل سامنے آنے کے بعد تمام تعیناتیاں روک دی گئی ہیں اور معاملہ سیکرٹری تعلیم کی شکایات کمیٹی کے سپردکردیا گیا ہے۔ ڈسٹرکٹ آفیسر ایجوکیشن کا مزید کہنا ہے کہ تمام ڈپٹی کمشنرز کو اساتذہ کے ڈومیسائل اور پی آرسی کی تصدیق کے لیے لکھ دیا گیا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں