میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
جیل چورنگی ، سپر اسٹورکی انشورنس پالیسی غفلت کے باعث خطرے میں پڑ گئی

جیل چورنگی ، سپر اسٹورکی انشورنس پالیسی غفلت کے باعث خطرے میں پڑ گئی

ویب ڈیسک
اتوار, ۵ جون ۲۰۲۲

شیئر کریں

(رپورٹ: شعیب مختار)کوکنگ آئل کی ذخیرہ اندوزی کے باعث کراچی کے سپر اسٹور پر بھڑکنے والی آ گ پر قابو پا لیا گیا، آتشزدگی کے واقعے میں انسانی غفلت کے پیش نظر انشورنس پالیسی بھی خطرے میں آ گئی۔ مختلف انشورنس کمپنی سے جڑے ماہرین نے انتظامیہ کو اسٹاک انشورنس نہ ملنے کے خدشے کا اظہار کر دیا، انتظامیہ کی جانب سے سامان اور بلڈنگ کی انشورنس کی تصدیق تاحال اب تک نہ کی جا سکی۔ تفصیلات کے مطابق بدھ کے روزجیل چورنگی پر موجود چیس ڈیپارٹمنٹل اسٹور پر لگی آگ پر قابو پا لیا گیا ہے، متاثرہ بلڈنگ میں کولنگ کا عمل جاری ہے جس کے مکمل ہوتے ہی ایس بی سی اے کے افسران پر مشتمل کمیٹی عمارت کا جائزہ لینے کے ساتھ ساتھ مٹیریل ٹیسٹنگ کے نمونے لاہورروانہ کرے گی جس کی رپورٹ تین دن میں موصول ہوگی، بعد ازاں مذکورہ بلڈنگ کوکلیئر قرار دینے یا نہ دینے سے متعلق فیصلہ لیا جائے گا۔ حادثے کا شکار ہونے والے سپر اسٹور کی 15منزلہ عمارت میں مقیم 170خاندان بے گھر ہو چکے ہیں، جن کی شنوائی سے متعلق کسی قسم کے اقدامات نہیں اٹھائے جا سکے ہیں۔ اس ضمن میں سپر اسٹور کے مالکان جن میں تین بھائی فراز،عدیل اور فہد نامزد ہیں کیخلاف گزشتہ روز فیروز آباد تھانے میں مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ہے جس میں جعلسازی اور قتل بالسبب کی دفعات شامل ہیں۔متاثرہ سپر اسٹور کی بلڈنگ کی انشورنس کی قلعی بھی تاحال نہیں کھل سکی ہے جس پر انتظامیہ نے خاموش پالیسی اپنانے کو ترجیح دی ہے۔اس سلسلے میں سپر اسٹور کے ایک ذمہ دار عدنان کھو کھر کا کہنا تھا کہ ہمارا ادارہ 1984 سے لاکھوں لوگوں کو روزگار فراہم کر رہا ہے ہم سے منسلک ڈائریکٹ اور ان ڈائریکٹ ہزاروں لوگوں کے گھروں پر پچھلے چار دنوں سے چولہا نہیں جلا ہے، یہ کراچی کی تاریخ کا سب سے بڑاحادثہ ہے ہمارا اربوں روپے کاسامان جل کر خاک ہو گیا ہے۔ اس واقعے میں ہمارے جس ملازم کی شہادت ہوئی ہے اس کے اہلخانہ سے بھی رابطے میں ہیں، ہم ان کا دکھ ختم تو نہیں کر سکتے ہم ان کے لیے کچھ کرنا چاہتے ہیں ہمارے اندر جتنی استطاعت ہوئی ہم ان کا ساتھ دینگے۔ ہمارے پڑوسی جو اس وقت بے آسرا ہیں اپنے گھروں کے ہوتے ہوئے بھی بے گھر ہیں ہم ان کو بھی تنہا نہیں چھوڑیں گے ہم انکے ساتھ آ گے تک رہیں گے۔ جس وقت حادثے کی وجوہات کا تعین کیا جائے گا اس وقت ادارے ہم سے جو تعاون مانگے گیں ہم کرینگے اور کسی کی بھی غفلت اور لا پرواہی کو نظر انداز نہیں کیا جائے گا اس وقت اس حادثے سے ہمیں باہر نکلنے میں مدد فرمائیں ایس بی سی اے،پولیس،رینجرز تمام ادارے ہمارا ساتھ دیں مزید تعاون کریں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں