میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
رائیونڈ کے وزیراعظم کو باہر بھیج کرکہا جاتا ہے این آر او نہیں دوں گا،بلاول بھٹو

رائیونڈ کے وزیراعظم کو باہر بھیج کرکہا جاتا ہے این آر او نہیں دوں گا،بلاول بھٹو

ویب ڈیسک
هفته, ۵ جون ۲۰۲۱

شیئر کریں

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ہم عوام اور پارلیمنٹ کی طاقت پر یقین رکھتے ہیں اور حکومت کو گرانے کی گزارش کرنے کے لیے کہیں نہیں جارہے۔رائیونڈ کے وزیراعظم کو سزا کے باوجود باہر بھیجا گیا، یہ وہ نیا پاکستان ہے جہاں این آر او نہیں دیا جاتاہے۔وزیراعظم کی باتوں سے لگ رہا ہے کہ ان کا عام آدمی سے کوئی تعلق نہیں،اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ ملک میں احتساب نہیں سیاسی انتقام چل رہا ہے، انصاف کا ایک نہیں دو نظام چل رہے ہیں، احتساب کے نام پر مذاق کیا جارہاہے، یہ کیسا نظام ہے کہ وزیراعظم کے دوستوں اور بہن پر الزام لگے تو وہ جیل نہیں گئے، خود وزیراعظم پر الزام لگا لیکن کچھ نہیں ہوا، سابق صدر کی بہن پر الزام لگے تو ہسپتال سے جیل لے جایا جاتا ہے، رائیونڈ کے وزیراعظم کو سزا کے باوجود باہر بھیجا گیا، یہ وہ نیا پاکستان ہے جہاں این آر او نہیں دیا جاتاہے، قائد حزب اختلاف پنجاب سے ہو تو ضمانت جاتی ہے لیکن اپوزیشن لیڈر سندھ سے ہوتو عدالتوں میں پیشیاں ہوتی رہتی ہیں، کیا آپ پھر سے قوم کو بیوقف بنائیں گے، پیپلزپارٹی آپ کی دھمکیوں اور احتساب سے نہیں ڈرتی، عوام کی طاقت پر بھروسہ رکھتے ہیں اور پاکستان کے عوام آپ سے ظلم کا حساب لیں گے۔ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ ‘وزیر اعظم، وزرا اور ترجمانوں کی جانب سے ملکی معیشت کے حوالے سے جو بیانات سامنے آرہے ہیں ان سے لگتا ہے کہ انہیں معیشت اور عام آدمی کے حالات کا علم ہی نہیں ہے، حکومت اور سلیکٹڈ وزیر اعظم کو علم ہی نہیں ہے کہ عام آدمی، کسان، مزدور، طلبہ کن دکھ اور پریشانی کن حالات سے گزر رہے ہیں’۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں