نوازشریف، بلاول بھٹو سمیت سیاسی رہنماؤں کے عید پیغام
شیئر کریں
سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے جیل سے پیغام میں کہا کہ رمضان المبارک میں ملک کیلئے دعائیں کیں۔ دعا ہے کہ اللہ پاکستان کو منزل مقصود تک پہنچائے۔ میری عید ان لوگوں کے نام ہے جو پریشان حال زندگی گزار رہے ہیں۔پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے بھی عوام کو پاکستان سمیت دنیا بھر کے مسلمانوں کو عید کی مبارکباد دی۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور خطے سمیت پوری دنیا میں امن و خوشحالی کیلئے دعاگو ہیں۔بلاول کا کہنا تھا کہ رمضان کی اصل روح صبر و عاجزی ہے، اس جذبے کی رمضان کے بعد بھی پیروی کی جاتی رہنی چاہئے،عید کے موقع پر ملک کی غریب عوام کے لئے فکرمند ہوں، عوام مہنگائی اور بیروزگاری کے نتیجے میں گزر بسر نہ ہونے کے باعث آہیں بھرنے پر مجبور ہے۔پاکستان مسلم لیگ ن کی مریم نواز شریف نے بھی تمام پاکستانیوں کو عید کی مبارکباد دی۔اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ عید الاضحی والد کے ساتھ جیل میں گزارنے کے بعد یہ پہلی عید ہے جو والدین کے بغیر گزار رہی ہوں۔ والد سے ملنے بھی نہیں دیا گیا۔میری عید اس دن ہوگی جب میرے والد گھر آئیں گے۔