میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پاک فوج کا دفاعی اخراجات موخر اور انتظامی اخراجات کم کرنے کا فیصلہ، وزیراعظم کا خیر مقدم

پاک فوج کا دفاعی اخراجات موخر اور انتظامی اخراجات کم کرنے کا فیصلہ، وزیراعظم کا خیر مقدم

ویب ڈیسک
بدھ, ۵ جون ۲۰۱۹

شیئر کریں

افواج پاکستان نے ملکی معیشت کی بہتری کے لیے دفاعی اخراجات موخر کرنے اور فوج کے راشن، سفری اخراجات اور انتظامی اخراجات میں کمی کا اعلان کیا ہے۔وزیراعظم عمران خان نے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ افواج پاکستان نے رضا کارانہ طور پر دفاعی بجٹ میں اضافہ نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے، یہ فیصلہ حقیقی قومی ادارے کی حب الوطنی کی عکاسی اور احسن اقدام ہے۔ ہماری قومی سلامتی کو درپیش گوناں گوں چیلنجز کے باوجود افوجِ پاکستان کا آئندہ مالی سال کے دفاعی اخراجات میں رضاکارانہ کمی کا فیصلہ قابل تحسین ہے۔ اس بچت کے نتیجے میں میسر آنے والا سرمایہ خیبر پختونخوا میں ضم ہونے والے قبائلی اضلاع اور بلوچستان کی تعمیر و ترقی میں صرف کیا جائے گا۔وزیراعظم نے کہا ہے کہ افواج پاکستان نے کئی سیکورٹی چیلنجز کے باوجود دفاعی اخراجات میں کٹوتی کی، دفاعی اخراجات میں کٹوتی ہماری ملک کی نازک مالی صورتحال کی وجہ سے کی، میں افواج پاکستان کے اس بے مثال رضا کارانہ اقدام کو سراہتا ہوں۔وزیراعظم نے کہا کہ ہماری حکومت اس رقم کو ضم شدہ قبائلی علاقوں اور بلوچستان کی ترقی پر خرچ کرے گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ افواج پاکستان نے راشن، سفری الاؤنس اور انتظامی اخراجات میں کمی کا فیصلہ بھی کیا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں