میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
رکن قومی اسمبلی علی وزیر کوسینٹرل جیل پشاور بھیجنے کا حکم

رکن قومی اسمبلی علی وزیر کوسینٹرل جیل پشاور بھیجنے کا حکم

ویب ڈیسک
بدھ, ۵ جون ۲۰۱۹

شیئر کریں

انسداد دہشت گردی کی عدالت نے رکن قومی اسمبلی علی وزیر کے مزید ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے انہیں سینٹرل جیل پشاور بھیجنے کے احکامات جاری کردیے۔کاونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے ایم این اے علی وزیر کو بنوں کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ عدالتی حکم کے بعد رکن قومی اسمبلی علی وزیر کو میڈیکل چیک اپ کے بعد جیل منتقل کر دیا گیا۔ وزیرستان میں پاک فوج پر حملے اور عوام کو اشتعال دلانے کے الزام میں گرفتار رکن قومی اسمبلی اور پختون تحفظ موومنٹ (پی ٹی ایم) کے رہنما علی وزیر کو بنوں کی انسداد دہشت گردی کی عدالت (اے ٹی سی) کے سامنے پیش کیا گیا۔ایم او ڈی جج شعیب نے حکم جاری کرتے ہوئے علی وزیر کو سینٹرل جیل پشاور منتقل کرنے کا حکم دیا جبکہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر (ڈی ایچ کیو) اسپتال میں علی وزیر کا میڈیکل چیک اپ بھی کیا گیا۔علی وزیرکو عدالت میں پیشی اور میڈیکل چیک اپ کے دوران سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔واضح رہے کہ 26 مئی کو رکن قومی اسمبلی محسن داوڑ اور علی وزیر نے اپنے ساتھیوں سمیت خاڑ قمر چیک پوسٹ پر حملہ کر دیا تھا جس کے نتیجے میں ایک فوجی شہید اور 4 شدید زخمی ہوئے تھے۔ سیکیورٹی اہلکاروں کی جوابی کارروائی میں 3 حملہ آور مارے گئے تھے۔حملہ کا مقصد ایک روز قبل گرفتار ہونے والے کو رہائی دلوانا تھا۔سیکورٹی اداروں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے علی وزیر کو 8 ساتھیوں سمیت حراست میں لے لیا تھا اور اگلے ہی روز علی وزیر کو بنوں کی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں عدالت نے علی وزیر کو شمالی وزیرستان میں چیک پوسٹ پر حملے کے الزام میں 8 روزہ ریمانڈ پر سی ٹی ڈی کے حوالے کر دیا تھا۔ انسداد دہشت گردی کی عدالت میں سماعت کے دوران سی ٹی ڈی نے عدالت سے استدعا کی کہ علی وزیر کا مزید ریمانڈ دیا جائے تاہم عدالت نے درخواست مسترد کردی جس کے بعد رکن قومی اسمبلی کو سینٹرل جیل پشاور منتقل کردیا گیا۔ تھانہ سی ٹی ڈی بنوں میں انسپکٹر محمد جلیل خان کی مدعیت میں علی وزیر، محسن داوڑ اور دیگر 9 افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا جس میں دہشت گردی، 302،324 سمیت کل 10 دفعات شامل کی گئیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں