عیدالفطر پر 360 ارب کے نئے کرنسی نوٹ فراہم کیے، اسٹیٹ بینک
شیئر کریں
مرکزی مالیاتی بینک کا کہنا ہے کہ عید الفطر کے موقع پر ملک بھر میں تین سو ساٹھ ارب روپے کے نئے کرنسی نوٹ فراہم کئے۔اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری بیان کے مطابق مرکزی بینک نے ملک بھر کے سولہ دفاتر سے تین سو ساٹھ ارب روپے کے نئے کرنسی نوٹ فراہم کئے،کیش کاونٹرز اور ایس ایم ایس کی مد میں چون ارب روپے جاری کئے گئے۔ترجمان کے مطابق ایس ایم ایس کی سہولت ملک بھر میں کمرشل بینکوں کی سترہ سو سے زائد شاخوں اور سولہ فیلڈ دفاتر پربھی دستیاب تھی، اس سہولت سے تیس لاکھ سے زائد افراد نے فائدہ اٹھایا۔اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ بینک دولت نے بینکوں کو کافی مقدارمیں بلند مالیت کے نئے کرنسی نوٹ جاری کیے۔ مرکزی بینک کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ عید الفطر کی تعطیلات کے دوران عوام کو نقد رقوم کی بلاتعطل فراہمی کے لیے اسٹیٹ بینک کے متعلقہ ٹیمیں اپنے فرائض انجام دینگی۔