میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
آئی جی سندھ کی نماز عید کے اجتماعات سے قبل سرچنگ،سوئپنگ کی ہدایت

آئی جی سندھ کی نماز عید کے اجتماعات سے قبل سرچنگ،سوئپنگ کی ہدایت

ویب ڈیسک
بدھ, ۵ جون ۲۰۱۹

شیئر کریں

کراچی میں پولیس نے عید کی نماز کے اجتماعات کے لئے 15000 سے زائد اہلکاروں اور افسران کو تعینات کرنے کا فیصلہ، آئی جی سندھ کلیم امام نے نماز عید کے اجتماعات سے قبل سرچنگ اور سوئپنگ کی بھی ہدایت کردی۔کراچی سمیت سندھ بھر میں عید کے موقع پر سیکیورٹی انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے، مجموعی طور پر صوبے بھر میں 35500 اہلکار اور افسران تعینات ہونگے۔شہر میں عیدگاہوں،مساجد اور امام بارگاہوں میں عید کے 1367اجتماعات کے لئے 15000اہلکار اور افسران تعینات ہونگے، موبائل اور موٹر سائیکل پر تعینات اہلکار اضافی ہیں۔آئی جی سندھ نے نماز عید سے قبل عیدگاہوں،مساجد اور امام بارگاہوں کی سرچنگ اور سوئپنگ یقینی بنانے اور اسنیپ چیکنگ اور گشت بڑھانے کی بھی ہدایت کی ہے۔دوسری جانب سندھ کی دیگر رینجز میں 20،700افسران اور جوان نماز عید کے اجتماعات کی سیکیورٹی پر مامور ہونگے۔ٹریفک پولیس کو آئی جی سندھ نے عید کے دنوں میں ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کی ہدایت کی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں