میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
حسین نوازکی تصویر سوشل میڈیا پر جاری، سیاسی میدان میں کھلبلی مچ گئی

حسین نوازکی تصویر سوشل میڈیا پر جاری، سیاسی میدان میں کھلبلی مچ گئی

ویب ڈیسک
پیر, ۵ جون ۲۰۱۷

شیئر کریں

اسلام آباد (بیورو رپورٹ) وزیراعظم کے صاحبزادے حسین نواز کی جے آئی ٹی میں پیشی کی تصویر سوشل میڈیا پر لیک ہونے سے سیاسی میدان میں کھلبلی مچ گئی۔ وزیراعظم نواز شریف کے صاحبزادے حسین نواز کی جے آئی ٹی کے سامنے پیشی کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس پر حکومت نے شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ تصویر تفتیش کے قانونی طریقہ کار کے منافی ہے جبکہ ملک میں شکوک وشبہات کی فضا جنم لے رہی ہے مریم اورنگزیب نے کہا کہ ایک تسلسل سے غیر منصفانہ واقعات سے انتقام کی بو آتی ہے انصاف کے نام پر تضحیک سمجھ سے بالاتر ہے جبکہ وزیراعظم اور ان کا خاندان تحفظات اور بے ضابطگیوں کے باوجود انصاف کا منتظر ہے متنازع القابات، واٹس ایپ کال اور حسین نواز کی تصویر کے غیر قانونی اجرا نے سارے عمل کے غیر جانبدار اور شفاف ہونے پر سنگین سوالات اٹھا دیئے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں