میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ایم کیو ایم کامر دم شماری پر گرینڈ ڈائیلاگ کے انعقادکا فیصلہ

ایم کیو ایم کامر دم شماری پر گرینڈ ڈائیلاگ کے انعقادکا فیصلہ

ویب ڈیسک
جمعه, ۵ مئی ۲۰۲۳

شیئر کریں

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم)پاکستان نے مردم شماری کے حوالے سے گرینڈ ڈائیلاگ کے انعقادکا فیصلہ کرلیا ہے۔ذرائع کے مطابق حیدرآباد میں 7مئی اور کراچی میں 10مئی کو مردم شماری پر گرینڈڈائیلاگ کا آغاز ہوگا جس میں ایم کیو ایم شہر کے تمام اسٹیک ہولڈرز کو گرینڈ ڈائیلاگ کے لیے دعوت دیگی، گرینڈ ڈائیلاگ کو شہری سندھ کا مقدمہ کا نام دیا گیا ہے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ اہم شخصیات، دانشور، ادیب، تاجر، صنعتکار، وکلا، سوشل ایکٹیوسٹ کو بھی اس گرینڈڈائیلاگ میں مدعو کیا جائیگا، ساتھ ہی سیاسی جماعتوں کے قائدین کو بھی شرکت کی دعوت دی جائیگی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اس گرینڈ ڈائیلاگ میں ایم کیوا ایم مردم شماری میں گھرانوں کو غائب کرنا، مردم شماری کے عملے اور صوبائی حکومت کی غیر شفافیت کے معاملے کو اٹھایا جائے گا۔ذرائع نے بتایا کہ ڈائیلاگ میں مردم شماری کے حوالے سے ایم کیو ایم اپنی کاوشوں کو بھی سامنے رکھیگی، ایم کیو ایم ذرائع نے کہا کہ مردم شماری کسی ایک قوم کا نہیں اس شہر میں رہنے والے ہر شخص کا مسئلہ ہے۔ایم کیوا یم ذرائع کا کہنا ہے کہ کراچی کی آدھی آبادی کو گنا ہی نہیں گیا ہے، پوری کوشش کررہے ہیں کہ شہری سندھ کے ایک ایک شخص کو گنا جائے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں