میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
نارتھ کراچی میں منشیات کی کھلے عام فروحت جاری ،پولیس خاموش تماشائی

نارتھ کراچی میں منشیات کی کھلے عام فروحت جاری ،پولیس خاموش تماشائی

ویب ڈیسک
جمعه, ۵ مئی ۲۰۲۳

شیئر کریں

کراچی کے علاقے نارتھ کراچی سیکٹر5بی تھری میں منشیات کی کھلے عام فروحت جاری،علاقے کے نوجوان برائیوں میں مبتلا ہونے لگے جبکہ علاقہ پولیس خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق نارتھ کراچی کے علاقے 5/B-3 میں نسیم عرف مدھوبالا، اشرف عرف بجلی اور وہاب عرف لولا جو اپنے گھر مکان نمبر L-769 سیکٹر5/B-3 میں کھلے عام منشیات آئس،ہیروئن،چرس اور کچی شراب فروخت کررہے ہیں۔مزکورہ بالا منشیات فروش کے گھر کے باہر صبح سے رات گئے تک منشیات خریدنے والوں کا تانتا بندھا رہتا ہے جبکہ دوسری جانب علاقے میں چوری کی وارداتیں بھی معمول بنی ہوئی ہیں۔نسیم عرف مدھو بالا اپنے گھر سے فحاشی کا ڈہ بھی چلاتی ہیں۔ بارہا دیکھنے میں آیا ہے کہ نشئی افراد محلے سے چوری شدہ سامان مزکورہ منشیات فروشوں کو فروخت کرتے ہیں۔علاقہ مکین منشیات کی کھلے عام فروخت اور جرائم سے ذہنی اذیت کا شکار ہیں۔ محلے کی عورتوں کا گھروں سے باہر نکلنا مشکل ہوگیا ہے۔ اکثر منشیات فروشوں کے گھر کے باہر اوباش نوجوان محلے کی لڑکیوں پر آوازیں کستے ہیں۔ علاقہ مکینوں نے بارہا اجمیر نگری تھانے میں شکایات درج کروائی ہیں لیکن پولیس کوئی کارروائی نہیں کررہی ہے۔اس حوالے سے علاقہ مکین عامر احمد،عدنان،سعید،عابد،وسیم،کامران،فرید،نوید،محمد شارق اور دیگر نے ایس ایس پی سینٹرل سے اپیل کی ہے کہ منشیات فروش نسیم عرف مدھو بالا اور ان کے ساتھیوں کے خلاف سخت کارروائی کرکے شہریوں کو ذہنی اذیت اور علاقے کے نوجوانوں کو منشیات سے بچایا جائے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں