میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی، پٹہ سسٹم مافیا کے خلاف کھڑے ہونے پرڈی جی اسحاق کھوڑو کا تبادلہ

سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی، پٹہ سسٹم مافیا کے خلاف کھڑے ہونے پرڈی جی اسحاق کھوڑو کا تبادلہ

ویب ڈیسک
جمعه, ۵ مئی ۲۰۲۳

شیئر کریں

(رپورٹ: آصف سعود) سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی پٹہ سسٹم مافیا کے خلاف کھڑے ہونے پر پٹہ سسٹم مافیا نے ڈائریکٹر جنرل سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی محمد اسحاق کھوڑو کا تبادلہ کرادیا، روزنامہ جرأت نے دو روز قبل ہی انکشاف کیا تھا کہ پٹہ سسٹم مافیا ڈی جی اسحاق کھوڑو کے تبادلے کیلئے سرگرم ہوگئی ہے اور ان کے پٹہ سسٹم کے اعلیٰ ذمہ داران سے معاملات طے پاچکے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل محمد اسحاق کھوڑو کا 3 مئی 2023 کو تبادلے کے احکامات کا لیٹر جاری کردیا گیا ہے اہم ذریعے کا کہنا ہے کہ سابق ڈی جی ایس بی سی اے اسحاق کھوڑو اپنی تعیناتی کا ایک طویل عرصہ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی پٹہ سسٹم مافیا کے زیر اثر گزار چکے ہیں زریعے کا کہنا ہے کہ رمضان المبارک سے چند روز قبل جب پٹہ سسٹم مافیا کے مرکزی کردار بلڈنگ انسپکٹر شہزاد آرائیں سے اس کے سرپرست ناراض ہوئے تو بعض اہم شخصیات نے ڈی جی اسحاق کھوڑو کو فری ہینڈ دیا جس پر صرف ایک ہفتے تک اسحاق کھوڑو ایک بااختیار ڈی جی کے طورپر سرگرم ہوئے اس دوران فیصل میمن نے سارے معاملے کو سنبھالا اور شہزاد آرائیں کے پٹہ سسٹم کے سرپرستوں سے معاملات درست کرائے اور ایک بار پھر جب شہزاد آرائیں نے ڈی جی اسحاق کھوڑو کو بے اختیار کیا تو اس پر شہزاد آرائیں اور اسحاق کھوڑو کے درمیان سرد جنگ شروع ہوگئی رمضان المبارک کے آخری عشرے میں جب ایس بی سی اے کے بعض افسران نے شہزاد آرائیں کی پٹہ سسٹم مافیا کے خلاف ایس بی سی اے میں الگ گروپ بنایا تو شہزاد آرائیں کی پٹہ سسٹم مافیا نے اس گروپ بنانے کا الزام سابق ڈی جی اسحاق کھوڑو پر لگایا کیونکہ پٹہ سسٹم مافیا کو ایسا لگتا تھا کہ اسحاق کھوڑو کی ہمدردیاں پٹہ سسٹم مخالف گروپ کے ساتھ ہیں ذریعے کا کہنا ہے کہ اس دوران عید الفطر کے بعد پٹہ سسٹم مافیا کے فیصل میمن نے پٹہ سسٹم کی مکمل کمان اپنے ہاتھ میں لی اور وہ ڈی جی اسحاق کھوڑو کو عہدے سے ہٹانے کیلئے سرگرم ہوگیا اس حوالے سے دو روز قبل روزنامہ جرأت نے اپنی خبر میں انکشاف کیا تھا کہ پٹہ سسٹم کے کردار فیصل میمن کے اہم سیاسی شخصیات سے ڈی جی اسحاق کھوڑو کو ڈی جی کے عہدے سے ہٹانے کیلئے معاملات طے پاگئے ہیں۔ ذریعے کا کہنا ہے کہ ڈی جی اسحاق کھوڑو اپنے تبادلے کو رکوانے کیلئے سرگرم رہے لیکن فیصل میمن کی پٹہ سسٹم مافیا کے سامنے ان کی ایک نہ چل سکی اور 3 مئی 2023 کو اسحاق کھوڑو کا ڈائریکٹر جنرل سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارتی کے عہدے سے تبادلہ کردیا گیا ذریعے کا کہنا ہے کہ اسحاق کھوڑو اپنی تعیناتی کے آخری وقتوں میں پٹہ سسٹم مافیا کے ہاتھوں سخت عتاب کا شکار رہے جس کا انہوں نے برملا اظہار اپنے ہم خیال ماتحتوں سے بھی کیا۔ ذریعے کا کہنا ہے کہ اسحاق کھوڑو کے تبادلے کے بعد پٹہ سسٹم مافیا کا مرکزی کردار فیصل میمن اپنا منظور نظر ڈی جی ایس بی سی اے لانے کیلئے سرگرم ہوگیا ہے اس نے بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب دو سے زائد 20 اور 21 گریڈ کے افسران سے ایک معروف بلڈر کے کلفٹن کے آفس میں لاقاتیں بھی کی ہیں فیصل میمن کی خواہس ہے کہ ایس بی سی اے کا نیا ڈی جی ایسا افسر آئے جو پٹہ سسٹم مافیا کے ماتحت کام کرے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں