میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بحریہ ٹائون انتظامیہ کی من مانیاں جاری ،بلاول کانوٹس ہوامیں اڑادیا

بحریہ ٹائون انتظامیہ کی من مانیاں جاری ،بلاول کانوٹس ہوامیں اڑادیا

ویب ڈیسک
بدھ, ۵ مئی ۲۰۲۱

شیئر کریں

پیپلز پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا نوٹس بحریہ ٹائون انتظامیہ نے ہوا میں اڑا دیا، انتظامیہ نے لوگوں کو بیدخل کرکے دیوار تعمیر کرنے کی کوشش کی۔رپورٹ کے مطابق گڈاپ ٹائون میں بحریہ ٹائون انتظامیہ کی جانب سے گوٹھ عثمان اللہ رکھیو گبول کے قریب چار دیواری تعمیر کرنا شروع کردی ہے،چاردیواری تعمیر ہونے سے گوٹھ عثمان اللہ رکھیو گبول کے لوگوں کو آمد درفت میں شدید مشکلات پیش آئے گے، بحریہ ٹائون کے سیکورٹی اہلکاروں نے لوگوں کو گوٹھ سے بیدخل کرنے کی کوشش کی جس پر لوگوں نے مزاحمت کی، اس موقعے پر مبارک گبول، عارف گبول، وسیم گبول، لیاقت گبول نے کہا کہ ہمارا گائوں صدیوں سے آباد ہے اور حکومت سندھ کی سرپرستی کی وجہ سے انتظامیہ گوٹھ خالی کروانا چاہتی ہے، ہمارا اسکول، کمیونٹی ہال ، قبرستان اور گھر بحریہ ٹائون کے قبضے میں ہیں، ہماری 84ایکڑ سروے اور 6 سئو ایکڑ لیززمین پر قبضہ کرکے فی ایکڑ 12 کروڑ میں فروخت کرنے کیلئے دبائو ڈالا جارہا ہے، ہم سپریم کورٹ اور بلاول بھٹو زرداری سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ہمارے گائوں کو مسمار کرنے کا اقدام روکا جائے اور زمین واپس کی جائے۔ واضح رہے کہ 3 دن پہلے پریس کانفرنس کے دوران ایک سوال کے جواب میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا تھا کہ گڈاپ میں دیہات کو مسمار کرنے کا نوٹس لیا ہے اور وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں