میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پی آئی اے ائیر ہوسٹس کی گرفتاری کا معاملہ شدت اختیار کر گیا

پی آئی اے ائیر ہوسٹس کی گرفتاری کا معاملہ شدت اختیار کر گیا

ویب ڈیسک
جمعه, ۵ اپریل ۲۰۲۴

شیئر کریں

پاکستانی ائیر لائن کی ائیر ہوسٹس کی کینیڈین ائیرپورٹ پر گرفتاری کا معاملہ مزید شدت اختیار کر گیا، جہاں ایئر ہوسٹس کے حوالے سے کینیڈا بارڈر سروس ایجنسی نے اہم انکشاف کیے ہیں۔ذرائع کے مطابق قومی ائیر لائن کی ایئر ہوسٹس حنا ثانی کو کینیڈین بارڈر سروس ایجنسی کے پورٹ اسٹیمپ غیر قانونی طور پر لے جانے پر گرفتار کیا گیا ہے۔ذرائع کی جانب سے کہا جا رہا تھا کہ حنا ثانی ایک سے زائد پاسپورٹ ساتھ لے جانے کے باعث گرفتار کی گئی ہے، تاہم کینیڈین میڈیا نے اس بات کی تردید کرتے ہوئے معاملے کی نوعیت کو مزید سنگین کر دیا ہے۔کینیڈین سیکیورٹی سروس ایجنسی کی جانب سے جاری بیان میں تصدیق کی گئی ہے کہ 28 مارچ 2024 کو پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائن کی فلائٹ اٹینڈنٹ کو پیرسن انٹر نیشنل ائیرپورٹ پر جان پڑتال کے لیے سیکنڈری بھیجا گیا۔جہاں ان کے ایک سوٹ کیس میں سے کینیڈین سیکیورٹی سروس ایجنسی کے 2 پورٹ اسٹیمپس برآمد ہوئے تھے۔واضح رہے پورٹ اسٹیمپ ربر کے اسٹیمپ ہوتے ہیں جو کہ بارڈر آفیشلز استعمال کرتے ہیں، جس سے ملک میں داخلے کی تاریخ اور مقام کا تعین ہوتا ہے۔تاہم ذرائع نے دعوی کیا تھا کہ خاتون ائرہوسٹس سے مبینہ طور پر غیر متعلقہ پاسپورٹ برآمد ہوئے تھے۔ائیرہوسٹس کی شناخت حنا ثانی کے نام سے ہوئی تھی۔ ایئرہوسٹس کو پہلے بھی ممنوعہ اشیا لانے پر وارننگ دی گئی تھی۔میڈیا ذرائع کے مطابق حنا ثانی نامی ائیر ہوسٹس معروف گلوکارہ کی عزیزہ ہیں، جبکہ خود بھی سوشل میڈیا ماڈلنگ کرتی ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں