میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سپریم کورٹ کا فیصلہ نہ ماننے والے وزراء کیخلاف ریفرنس دائر کریں گے، تحریک انصاف کا اعلان

سپریم کورٹ کا فیصلہ نہ ماننے والے وزراء کیخلاف ریفرنس دائر کریں گے، تحریک انصاف کا اعلان

ویب ڈیسک
بدھ, ۵ اپریل ۲۰۲۳

شیئر کریں

پاکستان تحریک انصاف کے سینئر نائب صدر فواد چوہدری نے وفاقی وزرا کو رات تک کا الٹی میٹم دیتے ہوئے کہا ہے کہ کابینہ کے سپریم کورٹ سے متعلق فیصلے سے علیحدہ نہ ہونے والے وزرا کے خلاف ریفرنس دائر کریں گے۔لاہور میں عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ اگر سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل درآمد نہ کیا گیا تو تین سال جیل ہوسکتی ہے، عدالت کا فیصلہ کسی جماعت کی نہیں پاکستان کی فتح ہے۔انہوں نے کہا کہ جن وزرا نے کابینہ فیصلے میں حصہ لیا اور خود کو رات تک اس سے علیحدہ نہ کیا تو اْن کے خلاف الیکشن کمیشن کو آرٹیکل 63 اے کے تحت ریفرنس بھجوائیں گے۔ فواد چوہدری نے مزید کہا کہ مریم نواز شہباز شریف کے خلاف سازش کررہی ہیں۔دوسری جانب پی ٹٰ آئی رہنما حماد اظہار نے کہا کہ عدلیہ نے آئین کو بحال کر کے جمہوریت کو بچایا ہے، قانون اور آئین کے دائرے میں رہتے ہوئے اس کے علاوہ کوئی اور فیصلہ نہیں آسکتا تھا، ملک کا معاشی استحکام سیاسی استحکام سے ہی آسکتا ہے۔عدالت نے جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں دونوں رہنماؤں کی عبوری ضمانت تیرہ اپریل تک منظور کرلی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں