میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
برطانوی سیکریٹری داخلہ کے پاکستانی مردوں کے بارے میں ریمارکس گمراہ کن ہیں، دفتر خارجہ

برطانوی سیکریٹری داخلہ کے پاکستانی مردوں کے بارے میں ریمارکس گمراہ کن ہیں، دفتر خارجہ

جرات ڈیسک
بدھ, ۵ اپریل ۲۰۲۳

شیئر کریں

دفتر خارجہ نے برطانوی سیکریٹری داخلہ سویلا بریورمین کے پاکستانی مردوں کے بارے میں امتیازی اور تعصبانہ ریمارکس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ گمراہ کن تصویر پیش کرتے ہیں، بھارت میں مسلمانوں پر مظالم کی شدید مذمت کرتے ہیں، بھارت کی 9 ریاستوں میں مسلمانوں پر بدترین مظالم کیے جا رہے ہیں۔ ہفتہ وار بریفنگ کے دوران ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا کہ یہ ریمارکس ایک انتہائی گمراہ کن تصویر پیش کرتے ہیں، جو برطانوی پاکستانیوں کو نشانہ بنانے اور ان کے ساتھ مختلف سلوک کے ارادے کی نشاندہی کرتے ہیں۔ برطانوی سیکرٹری داخلہ سویلا بریورمین کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا کہ ہوم سیکرٹری نے غلط طور پر کچھ افراد کے مجرمانہ رویے کو پوری کمیونٹی کی نمائندگی قرار دیا ہے۔انہوںنے کہاکہ وہ منظم نسل پرستی اور کمیونٹیز میں مخصوص گروپ کو مختلف طریقے سے دیکھنے کے طور پر نوٹ کرنے میں ناکام رہی ہیں اور معاشرے میں برطانوی پاکستانیوں کی زبردست ثقافتی، اقتصادی اور سیاسی شراکت کو تسلیم کرنے سے گریز کرتی ہیں۔ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا کہ بھارت میں مسلمانوں پر مظالم کی شدید مذمت کرتے ہیں، بھارت کی 9 ریاستوں میں مسلمانوں پر بدترین مظالم کیے جارہے ہیں۔انہوںنے کہاکہ بھارت میں چار ہزار سے زائد اسلامی کتب اور قرآن پاک کے نسخوں کو نذرِ آتش کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ بھارت میں مسلمانوں پر مظالم پر اسلامی تعاون تنظیم ( او آئی سی) کے مذمتی بیان کی حمایت کرتے ہیں۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں پر مظالم کی مذمت کرتے ہیں، مقبوضہ کشمیر میں مظالم پر اقوام متحدہ کے حکام کے مذمتی بیان کی حمایت کرتے ہیں، پاکستان جمہوری اقدار پر یقین رکھتا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں