میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پی ٹی سی ایل غیر ملکی کمپنی کے لیے سونے کی چڑیا

پی ٹی سی ایل غیر ملکی کمپنی کے لیے سونے کی چڑیا

ویب ڈیسک
بدھ, ۵ اپریل ۲۰۲۳

شیئر کریں

(نمائندہ خصوصی) محکمہ پی ٹی سی ایل غیر ملکی کمپنی کے لیے سونے کی چڑیا بن گیا اتصالات محکمے کی تمام تر جائیدادیں اپنے نام پر منتقل کروانے کے بعد پی ٹی سی ایل کی ملکیت میں شمار کی جانے والی سرکاری خزانے سے خریدی گئی گاڑیوں پر بھی قابض ہو گئی 80 کروڑ امریکی ڈالر کی ادائیگی سے گریزاں متحدہ عرب اماراتی کمپنی نے محکمے کی تمام تر گاڑیوں میں ٹریکر نصب کروانے کے بعد ملازمین کی سرگرمیوں کی کڑی نگرانی شروع کر دی ذرائع کے مطابق اتصالات نے پی ٹی سی ایل کو اربوں روپے کی ادائیگی روکنے کے بعد محکمے کا مکمل طور پر انتظامی کنٹرول سنبھال لیا ہے اس ضمن میں اتصالات کی جانب سے پی ٹی سی ایل کی تمام تر جائیدادیں ہتھیانے کے بعد محکمے کی تمام تر گاڑیاں اپنی تحویل میں لے لی گئی ہیں جس پر پاکستان حکام کے کانوں میں اب تک جوں تک نہیں رینگی ہے ذرائع نے دعویٰ کیا کہ اتصالات کی جانب سے پی ٹی سی ایل کو اربوں روپے کی ادائیگی کئی برس گزر جانے کے باجود بھی نہیں کی گئی ہے جس کے تحت ممکنہ طور پر خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے اتصالات سے 33 جائیدادوں کے تنازعے کے حل کے لیے نئی ڈیل کے تحت پاکستان کے بقایا جات کی وصولی کے لیے پی ٹی سی ایل کی 33 جائیدادوں کی عدم منتقلی کے بہانے ان کا مالیتی سروے کروایا گیا ہے. نجکاری کے پندرہ برس بعد کروائے گئے سروے کے مطابق اتصالات نے صرف 276 ملین ڈالر کی ادائیگی کی آفر کی ہے. کچھ عرصہ مزید لٹکانے کے بعد حکومتی نااہلی کے باعث اس رقم سے بھی ہاتھ دھونا پڑ سکتا ہے آئندہ آنے والے دنوں میں ادارے کی ملکیت میں شمار کی جانے والی تمام تر گاڑیوں کو متحدہ عرب اماراتی کمپنی کے نام پر منتقل کیے جانے کا اندیشہ ہے ذرائع نے دعویٰ کیا کہ اتصالات کی جانب سے پی ٹی سی ایل سے متعدد مرتبہ پر معاملے پر مفاہمت کی پالیسی اپنانے پر زور دیا گیا ہے جس پر پاکستان اور اتصالات کے مابین خفیہ معاہدہ بھی طے پا گیا ہے آئندہ چند روز میں پی ٹی سی ایل کی تمام تر گاڑیوں کے اتصالات نامی کمپنی کے نام پر منتقل ہونے کے امکانات روشن ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں