میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
مہنگائی کاجن بدستور قابوسے باہر،روزے دارپریشانی کاشکار

مہنگائی کاجن بدستور قابوسے باہر،روزے دارپریشانی کاشکار

ویب ڈیسک
منگل, ۵ اپریل ۲۰۲۲

شیئر کریں

ماہ رمضان کی آمد کے ساتھ ہی کھانے پینے کی اشیا کی قیمتوں ہوشربا اضافہ ہوگیا،پھل اورسبزیوں کی خریداری عام آدمی کی پہنچ سے باہر ہو گئی، سیب ، کیلے، خربوزہ ،ٹماٹر، بھنڈی، سبز مرچ ، لیموں، مٹرکے نرخ آسمان تک پہنچ گئے، قیمتیں سن کرشہریوں کے ہوش اڑنے لگے۔تفصیلات کے مطابق ماہ رمضان کی آمد کے ساتھ ہی شہرقائدمیں مہنگائی کا طوفان امڈ آیاروزمرہ استعمال کی سبزی خریدنا غریب آدمی کی پہنچ سے باہر ہو گیا،مافیا نے اسٹاک کیے ہوئے پھل کی قیمتیں دگنی کردی ہیں جبکہ دکانداروں کا کہنا ہے کہ آڑھتیوں نے منڈی میں قیمتیں بڑھا دی ہیں۔مارکیٹ سروے کے مطابق سیب کی پیٹی میں پانچ سے چھ سو روپے تک اضافہ کردیا گیا ہے جس کے بعد سفید سیب پچاس روپے اضافہ سے 200 روپے فی کلو میں فروخت ہورہا ہے۔پرچون میں 220 روہے فی کلو میں فروخت ہونے والا سیب 260 یا 280 روپے فی کلو میں فروخت کیا جارہا ہے جبکہ کیلا بیس روپے اضافہ سے 160 سے بڑھ کر 180 روپے فی کلو تک فروخت ہورہا ہے۔اسی طرح خربوزہ تیس روپے اضافہ سے 120 روپے فی کلو اور سفید خربوزہ بیس روپے اضافہ سے 100 روپے فی کلو جبکہ گذشتہ سال کی نسبت کجھور پچاس روپے اضافہ سے 300 روہے فی کلو میں فروخت ہورہی ہے۔آلو پیاز کی قیمت میں بھی بیس روپے فی کلو تک اضافہ ہوگیا ہے جس کے بعد فی کلو 60 روپے میں فروخت کی جارہی ہیں، ٹماٹر چالیس روپے اضافے سے 120 روپے فی کلو تک پہنچ گیا ہے۔سبزی منڈی میں لہسن 300، بھنڈی 200، پہلے درجے کے ٹماٹر 200 جبکہ دوسرے درجے کے 160، لیموں 300 اور مٹر 150 روپے فی کلو تک پہنچ گئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق مصالحے 20 فیصد مہنگے ہوگئے، دالیں اور چاول بھی 10 روپے فی کلو تک مہنگے ہوگئے۔ 170 روپے میں ملنے والا بیسن 200 روپے تک کلو پہنچ گیا۔شہریوں کا کہنا ہے کہ قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے لیے اقدامات سمیت گراں فروشوں کے خلاف کارروائیاں کی جائیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں