میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پی ٹی آئی حکومت نے کراچی کیلئے صرف جھوٹے اعلانات کیے،ایم کیو ایم

پی ٹی آئی حکومت نے کراچی کیلئے صرف جھوٹے اعلانات کیے،ایم کیو ایم

ویب ڈیسک
منگل, ۵ اپریل ۲۰۲۲

شیئر کریں

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم)نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت نے کراچی کے لیے صرف جھوٹے اعلانات کیے، پی ٹی آئی کے تمام رہنما سوچ سمجھ کر زبان درازی کریں۔ایم کیو ایم کے ترجمان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی رہنماں کو یاد نہیں کہ وہ کچھ دن پہلے ہی عدم اعتماد کے لیے ووٹ مانگنے کی غرض سے ایم کیو ایم کے مرکز آئے تھے، اپنی سیاسی پیدائش سے لے کر آج تک کئی سیاسی جماعتیں تبدیل کرنے والے حلیم عادل شیخ ایم کیو ایم پر کس منہ سے تنقید کررہے ہیں؟ترجمان نے کہا کہ منفی پروپیگنڈوں سے کراچی کے باشعور عوام کو گمراہ نہیں کیا جاسکتا، ایم کیو ایم پاکستان ایک سیاسی جماعت ہے جو اپنے سیاسی فیصلے کرنے میں مکمل طور پر آزاد ہے، پی ٹی آئی کی حکومت نے کراچی کے لیے صرف جھوٹے اعلانات کیے، کراچی سے 2018 میں کس طرح ایم کیو ایم پاکستان کی سیٹیں چھینی گئیں وہ عوام جانتے ہیں۔انہوںنے کہا کہ جو جماعت اپنے اراکینِ اسمبلی کو سنبھال نہیں پائی وہ کیسے کسی دوسری جماعت کو اپنے فیصلے کا پابند کرسکتی ہے؟ پی ٹی آئی کی قیادت اپنے علاقائی نومولود رہنماؤں کی بدزبانی اور الزام تراشیوں کا نوٹس لے، ایسا نہ ہو کہ ووٹوں کی بھیک مانگنے کے لیے پہلے کی طرح ایم کیو ایم پاکستان کے در کے چکر لگانا پڑیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں