میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
دھمکی آمیز خط؛ بلاول نے قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس پر وضاحت مانگ لی

دھمکی آمیز خط؛ بلاول نے قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس پر وضاحت مانگ لی

ویب ڈیسک
منگل, ۵ اپریل ۲۰۲۲

شیئر کریں

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس پر وضاحت مانگ لی ہے۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں بلاول بھٹوزرداری نے ترجمان پاک فوج سے قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کے حوالے سے وضاحت طلب کرلی ہے۔بلاول بھٹو زرداری نے دفتر خارجہ اور وزارت دفاع سے بھی قومی وضاحت طلب کرلی ہے۔انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعظم عمران خان اپنی بغاوت کو جواز دینے کے لئے بیرونی سازش کا واویلا کررہے ہیں، ترجمان پاک فوج وضاحت کریں گے کہ کیا قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں قومی اسمبلی کے 197 اراکین کو بیرونی سازش کا حصہ قرار دے کر غدار قرار دیا گیا ہے؟بلاول بھٹو نے سوال کیا کہ دفتر خارجہ یا وزارت دفاع سات سے 27 مارچ کے درمیان بیرونی سازش کے حوالے سے سرکاری مراسلات کو سامنے لاسکتے ہیں؟ یقینا اس سطح کی سازش کو بجائے سفارتی مراسلے کے ہماری اپنی انٹیلجنس ایجنسیوں کے ذریعے بے نقاب ہونا چاہیے۔چیئر مین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عمران خان کی انا پاکستان سے زیادہ اہم نہیں ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں