میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بھارت سے مذاکرات کے لیے تیار ہیں،پاکستان کی پھر پیشکش

بھارت سے مذاکرات کے لیے تیار ہیں،پاکستان کی پھر پیشکش

ویب ڈیسک
پیر, ۵ اپریل ۲۰۲۱

شیئر کریں

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ پاکستان اور بھارت ایٹمی طاقتیں ہیں ، مسائل کا واحد راستہ ڈائیلاگ ہیں ،ہمیں بھارت سے مذکرات کرنے میں کوئی گھبراہٹ نہیں، اگر ہندوستان آگے بڑھنا چاہتا ہے تو اسے بات چیت کا ماحول بنانا ہوگا،پاکستان کا دو ٹوک فیصلہ ہے ہندوستان کے ساتھ تجارت نہیں ہو سکتی، جنوبی پنجاب کے حوالے سے کسی سازش کو پروان چڑھنے نہیں دیں گے، اگر کوئی بھی بیوروکریٹ صوبے کی رکاوٹ میں آیا میں اس سے ٹکرائوں گا،بہاولپور، ملتان میں سیکٹریٹ قائم رہے گا، تمام افسران کو اختیارات مکمل دئیے جائیں گے، بظاہر دیکھائی دے رہا ہے نواز شریف کو اب کوئی بیماری سے خطرہ نہیں، پاکستان واپس آنا چا ہیے ۔اتوار کو یہاں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میں پاکستان کی نمائندگی کیلئے ملک سے باہر تھا، جب پاکستان پہنچا تو میرے بیٹے نے ایک نوٹیفکیشن وٹس ایپ کیا، جب میں نے وہ نوٹیفکیشن دیکھا تو مجھے تعجب ہوا۔ شاہ محمود قریشی نے کہاکہ وہ نوٹیفکیشن تحریک انصاف کے منشور کی نفی کر رہا تھا، جنوبی پنجاب کے وزراء نے اس نوٹفکیشن کا فوری نوٹس لیا، میں جنوبی پنجاب کے تمام صوبائی و قومی اسملبی کے ارکان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ وزیر خارجہ نے کہاکہ وزیراعلی پنجاب کے نوٹس میں جب یہ بات آئی تو جنوبی پنجاب نوٹیفکیشن کو درست کیا، ہم اب جنوبی پنجاب کے حوالے سے کسی سازش کو پروان چڑھنے نہیں دیں گے۔ انہوںنے کہاکہ پیر کی صبح میں وزیراعلی پنجاب سے جنوبی پنجاب کے معاملے والے نوٹیفکیشن پر بات کروں گا۔ انہوںنے کہاکہ میں واضح طورپر کہنا چاہتا ہوںبیورو کریسی کے معاملے پر میں خاموش نہیں رہونگا ، اگر کوئی بھی بیوروکریٹ صوبے کی رکاوٹ میں آیا میں اس سے ٹکرائوں گا،ہم معاملے کی مکمل تحقیقات کر رہے ہیں۔ پاک بھارت تعلقات کے حوالے سے سوال پر وزیر خارجہ نے کہاکہ پاکستان نے ہمیشہ دوستانہ تعلقات کی خواہش کی، پاکستان اور ہندوستان دونوں اٹیمی قوتیں ہیں، دونوں ممالک کے مسائل کا حل واحد راستہ ڈائیلاگ ہیں۔ انہوںنے کہاکہ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پریشان کن ہے، ہمیں بھارت سے مذکرات کرنے میں کوئی گھبراہٹ نہیں، اگر ہندوستان آگے بڑھنا چاہتا ہے تو اسے بات چیت کا ماحول بنانا ہوگا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں