
سندھ پولیس کی عدم دلچسپی، ارمغان کے گھر سے ملے اسلحے کا تاحال فرانزک نہیں ہوسکا
شیئر کریں
فارنزک ڈیپارٹمنٹ کا آئی بی آئی ایس سسٹم غیرفعال ،پولیس اور سی آئی اے کی بھی عدم دلچسپی
سی آئی اے نے ارمغان قریشی سے مقابلے میں استعمال اسلحے اور خول کی محدود جانچ کروائی
سندھ پولیس کے فارنزک ڈیپارٹمنٹ کے آئی بی آئی ایس سسٹم غیر فعال ہونے کی وجہ سے ارمغان قریشی کے گھرسے ملنے والے جدید اسلحے کا مکمل فارنزک تاحال نہ ہوسکا۔ تفصیلات کے مطابق فارنزک ڈیپارٹمنٹ کے ذرائع نے بتایا ہے کہ سندھ پولیس فارنزک ڈیپارٹمنٹ کے آئی بی آئی ایس سسٹم غیرفعال ہونے کی وجہ سے فارنزک ممکن نہیں ہوسکا جبکہ سی آئی اے پولیس نے بھی ارمغان قریشی کے گھر سے ملنے والے جدید اسلحے کے فارنزک میں دلچسپی نہیں دکھائی۔ذرائع کے مطابق سی آئی اے پولیس نے ارمغان قریشی سے مقابلے میں استعمال اسلحے اور جائے وقوع سے ملنے والے خول کی محدود جانچ کروائی، سی آئی اے پولیس کی ٹیم کو ارمغان قریشی کے مقابلے کی جائے وقوع سے 24 خول ملے تھے ، ارمغان قریشی نے پولیس مقابلے میں ایک سے زائد ہتھیاروں کا استعمال کیا تھا۔ذرائع نے مزید بتایا کہ فارنزک ڈیپارٹمنٹ صرف یہی تعین کرپایا ہے کہ جو اسلحہ مقابلے میں چلا وہ قابل استعمال ہے اور جائے وقوع سے ملنے والے خول ارمغان سے ملنے والے اسلحے کے ہیں۔