میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
وزارت صحت، سرکاری ڈاکٹرودیگر ملازمین کے غیر ملکی دورے بند

وزارت صحت، سرکاری ڈاکٹرودیگر ملازمین کے غیر ملکی دورے بند

ویب ڈیسک
منگل, ۵ مارچ ۲۰۲۴

شیئر کریں

( رپورٹ / مسرور کھوڑو ) محکمہ صحت نے ڈاکٹروں اور دیگر عملے کے غیر ملکی دوروں پر پابندی عائد کردی، چھٹیوں کی تمام درخواستوں کے ساتھ حلف نامہ جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے، ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن سندھ نے پابندی کے فیصلے کو غلط قرار دیدیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزارت صحت کی جانب سے کمپنیوں کے زیر اہتمام ڈاکٹروں اور اسپتالوں کے عملے کے غیر ملکی دوروں پر پابندی عائد کردی گئی ہے، جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق متعلقہ افسران چھٹیوں کی تمام درخواستوں کے ساتھ حلف نامہ بھی جمع کرائیں گے، جس پر ان کو واضح کرنا پڑے گا کہ ان کے غیر ملکی دورے کانفرنسوں، سمینارز میں شرکت کے لیے نہیں ہیں، دورہ کسی نجی کمپنی یا ڈونر کی طرف سے نہیں کیا گیا ہے، جبکہ ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے پابندی کے فیصلے کو غلط قرار دیا ہے، رہنما وائی ڈی اے ڈاکٹر محبوب نوناری کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرز اپنے شعبے میں مزید بہتری لانے اور سیکھنے کے لیے بیرونی ملک جاتے ہیں، اب ان کو روکنے کے لیے بھی پابندی عائد کی گئی ہے جو کہ غلط فیصلہ ہے، ڈاکٹر بیرون ملک سیکھنے کے بعد دوسروں کو بھی سکھاتے ہیں، انہوں نے کہا کہ حکومت کو محکمے میں بیٹھے کرپٹ افسران پر پابندیاں عائد کرنی چاہیے۔ لیکن ان کو کرپشن کرنے کی کھلی آزادی اور کہیں بھی آنے جانے پر کوئی پابندی نہیں لگائی جاتی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں