لیاری بہارکالونی میں چندا بلڈر کی ناقص تعمیرات
ویب ڈیسک
منگل, ۵ مارچ ۲۰۲۴
شیئر کریں
لیاری بہار کالونی میں چندا نامی بلڈر نے غیر قانونی تعمیرات کا سلسلہ شروع کررکھا ہے ، ناقص میٹریل سے کمزور عمارت تعمیر کی جارہی ہے ، جو کسی بھی وقت سنگین حادثے کا سبب بن سکتی ہے ، سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی متعلقہ ذمہ داران کی ملی بھگت سے لیاری ٹاؤن غیر قانونی تعمیرات کا جنگل بن چکا ہے ،مسان روڈ چاند بیکری کے قریب پلاٹ نمبر 4/144 پر 8 منزلہ غیر قانونی عمارت قائم کردی گئی ہے ، ذرائع کا کہنا ہے تعمیرات میں انتہائی ناقص میٹریل استعمال کیا گیا ہے ، جو کسی بھی سنگین حادثے کا سبب بن سکتی ہے ۔