رشوت وصولی کیس ضمانت مسترد،اسسٹنٹ کمشنر ملیر سمیت 12ملزمان گرفتار
ویب ڈیسک
منگل, ۵ مارچ ۲۰۲۴
شیئر کریں
سندھ اینٹی کرپشن کورٹ میں ریونیو ریکارڈ میں ردوبدل اور رشوت وصولی کے کیس میں ضمانت مسترد ہونے پر اسسٹنٹ کمشنر ملیر سمیت بارہ ملزمان کو گرفتار کرلیا ۔۔تیرہواں ملزم فرار میں کامیاب ہوگیا ۔صوبائی اینٹی کرپشن کورٹ میں ریونیو ریکارڈ میں ردوبدل اور رشوت وصولی کے کیس کی سماعت ہوئی۔عدالت نے اسسٹنٹ کمشنر ملیر سمیت تیرہ ملزمان کی ضمانت مسترد کردی ۔ضمانت مسترد ہونے پر ایک ملزم مختیار کار ملیر اسلم شر عدالت سے فرار ہوگیا۔۔۔جبکہ اسسٹنٹ کمشنر ملیر اعجاز ہالیپوتو سمیت بارہ ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔جعلسازی کے کیس میں انیس ملزمان ہیں ۔تیرہ ملزمان کو گرفتار کرلیا ..جبکہ ملزمہ شبانہ کنول کی ضمانت منظور کرلی گئی ہے۔۔اینٹی کرپشن کے مطابق ملزمان پر بھاری رشوت لینے کے الزامات ہیں۔رشوت وصولی کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہیں۔