میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ایکس کی بندش کا معاملہ اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچ گیا، سماعت آج ہوگی

ایکس کی بندش کا معاملہ اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچ گیا، سماعت آج ہوگی

ویب ڈیسک
منگل, ۵ مارچ ۲۰۲۴

شیئر کریں

ملک بھر میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس کی غیر اعلانیہ بندش کے خلاف شہری کی جانب سے دائر درخواست کو اسلام آباد ہائیکورٹ نے سماعت کیلئے مقرر کرلیا۔تفصیلات کے مطابق شہری کی جانب سے وکلا کے توسط سے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی گئی ہے، جس میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت ایکس ( سابق ٹویٹر) بندش ختم کر کے سروس مکمل بحال کرنے کا حکم دے۔درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ 17فروری کے بعد سے اب تک ٹویٹر پر غیر اعلانیہ پابندی ہے، سوشل میڈیا پلیٹ فارم کی مسلسل بندش آرٹیکل 19 کی خلاف ورزی ہے۔ درخواست میں پی ٹی اے اور وزارت اطلاعات کو فریق بنایا گیا ہے۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے رجسٹرار کی جانب سے جاری کاز لسٹ کے مطابق درخواست پر منگل کو چیف جسٹس عامر فاروق سماعت کریں گے۔ اس حوالے سے متعلقہ فریقین کو نوٹسسز جاری کردیے گئے ہیں۔۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں