میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
منشیات فروشی، بھتہ خوری میں ملوث پولیس افسر گرفتار

منشیات فروشی، بھتہ خوری میں ملوث پولیس افسر گرفتار

ویب ڈیسک
منگل, ۵ مارچ ۲۰۲۴

شیئر کریں

پولیس حکام نے منشیات فروشی اور بھتہ خوری میں ملوث حاضر پولیس افسر کو گرفتار کرلیاہے۔تفصیلات کے مطابق کراچی سائٹ سپر ہائی وے پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروشی اور بھتہ خوری میں ملوث پولیس افسر کو گرفتار کرلیا۔پولیس حکام نے اس حوالے سے بتایا کہ ملزم اے ایس آئی عمران سے چرس برآمد ہوئی، گرفتار ملزم گلشن معمار تھانے میں ڈیوٹی افسر ہے، سائٹ سپرہائی وے پولیس نے 12 جنوری کو ایک ملزم پکڑا تھا اس نے دوران تفتیش بتایا کہ پستول پولیس افسرنے دیا ہے۔پولیس حکام کے مطابق گرفتار ملزم سے ملنے والی موٹرسائیکل اے ایس آئی عمران کے ہی نام پر تھی، پولیس تفتیش کے بعد ایس ایچ او گلشن معمار ملزم کو بچانے کی کوشش کرتا رہا۔حکام نے مزید بتایا کہ اے ایس آئی عمران مومن آباد میں بھتہ خوری میں گرفتار ہوچکا ہے، ملزم کے خلاف ایک تھانے میں منشیات کا کیس بھی درج ہے اب گرفتار ملزم سے منشیات برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں