میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ملک بھر میں اسمگلنگ کیخلاف حکومتی کریک ڈائون

ملک بھر میں اسمگلنگ کیخلاف حکومتی کریک ڈائون

ویب ڈیسک
منگل, ۵ مارچ ۲۰۲۴

شیئر کریں

اسمگلنگ کے خلاف حکومتی کریک ڈائون کا سلسلہ جاری ہے،ملک کی معاشی حالت کی بہتری اور غیر قانونی طریقوں سے کی جانے والی تجارت کوروکنے کے لئے حکومتی سطح پر مربوط حکمت عملی بنائی گئی ہے۔اس حوالے سے ستمبر 2023سے حکومتی احکامات کے تحت ملک بھرمیں اسمگلرز کے خلاف آپریشن کا آغاز کیا گیا ،18 تا 25 فروری کے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں جاری انسدادِ اسمگلنگ آپریشنز میں برآمدکئے جانیوالی اسمگل شدہ اشیاء میں ایرانی تیل، کھاد،سگریٹ، کپڑا اورچینی شامل ہیں اس حوالے سے ملک بھر سے کل 7.85میٹرک ٹن کھاد، 1.14میٹرک ٹن چینی، 598 سگریٹ سٹاکس، 174 کپڑے کے تھان اور 0.061 ملین لیٹر ایرانی تیل برآمد کیا گیاکراچی سے 248 سگریٹ اسٹاکس اور 146 کپڑے کے تھان جبکہ ملتان سے 150 سگریٹ سٹاکس اور 28 کپڑے کے تھان برآمد کئے گئے ۔متعلقہ حکومتی اداروں نے پشاور سے 0.23 میٹرک ٹن چینی برآمد کی جبکہ کوئٹہ سے 7.85 میٹرک ٹن کھاد، 0.91 میٹرک ٹن چینی اور 200 سگریٹ اسٹاکس برآمد کئے گئے۔یکم ستمبرسے اب تک ملک بھر سے اسمگلنگ کے خلاف جاری کریک ڈائون میں 9523.175 میڑک ٹن چینی، 247.02 میٹرک ٹن آٹا، 3015.812 میٹرک ٹن کھاد ، سگریٹ کے 222199 اسٹاکس، 239778 کپڑے کے تھان اور 3.032 ملین لیٹر ایرانی تیل برآمد کیا گیا۔عسکری قیادت اورمتعلقہ حکومتی ادارے ملک بھر سے اسمگلنگ جیسے ناسور سے چھٹکارا حاصل کرنے کے لئے پرعزم ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں