دہشت گرد حملوں کا خطرہ، سندھ پولیس کی جدید آلات خریدنے کی تیاری
شیئر کریں
کراچی پولیس آفس(کے پی او)پر حملے کے بعد سندھ پولیس نے جدید آلات خریدنے کی تیاری مکمل کرلی ہے۔تفصیلات کے مطابق سندھ پولیس نے دہشت گرد حملوں میں جانی نقصان سے بچنے کے لئے بلاسٹ شیٹ خریدنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ سندھ پولیس بلاسٹ شیٹ کی خریداری کرے گی ۔پولیس ذرائع نے بتایاکہ دہشت گردوں سے لڑائی میں بلاسٹ شیٹ کا استعمال کیا گیا تھا، جس کی وجہ سے کئی افسران و جوانوں کی زندگیاں محفوظ رہیں۔ذرائع نے بتایا کہ سندھ پولیس کے پاس جدید طرز کی بلاسٹ شیٹ پہلے موجود نہیں تھی، بلاسٹ شیٹ صرف رینجرز جوانوں کے پاس موجود تھی اگر پولیس کے پاس بھی بلاسٹ شیٹ ہوتی تو نقصان کم ہوسکتا تھا۔ذرائع کے مطابق دس بلاسٹ شیٹیں مختلف ڈسٹرکٹ اور زونز میں رکھی جائیں گی جبکہ خصوصی بلاسٹ شیٹ بم اور بلٹ پروف ہوگی تاکہ مستقبل میں کسی بھی آپریشن میں ان کا استعمال کیا جاسکے۔پولیس ذرائع نے مزید بتایا کہ خودکش دھماکے اور ہینڈ گرنیڈ پھٹنے کے بعد رینجرز بلاسٹ شیٹ کا کیا حال ہوا تھا، بلاسٹ شیٹ سے دس کے قریب دھات کے ٹکڑے نکالے گئے، بم پروف شیٹ نا ہوتی تو متعدد افسران و جوانوں کا نقصان ہوسکتا تھا۔