حکمران ٹولے کولاش چاہیے وہ چاہے پولیس والے کی ہو یا عمران کے جانثار کی‘ شیخ رشید
شیئر کریں
لاہور(بیورورپورٹ) سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ یہ شکلیں عمران خان کو گرفتار نہیں کر سکتیں، اگر رانا ثنااللہ نے عمران خان کو گرفتار کیا تو اپنا انجام بھی دیکھ لینا، الیکشن سے بھاگنے کیلئے رانا ثنااللہ کوئی نہ کوئی کام کرے گا ،میں نے ہفتے کے روز کی تقریر کے بعد بدلا ہوا عمران خان دیکھا ہے ،یہ ایمر جنسی لگانے کے بہانے ڈھونڈ رہے ہیں،حکمران ٹولہ ملک کی جڑوں میں بیٹھ گیا ہے ،جو آپ کو رات کے اندھیرے میں لائے ہیںوہ بھاگنے کے لئے استعمال نہیں ہوسکیں گے،قوم آپ سے سیاسی انتقام لے گی ۔ اپنی رہائشگاہ پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ ماڈل ٹائون کے آرکیٹکٹ نے زمان پارک میں اپنی کارروائی ڈالی ہے ،انہیں ایک لاش چاہیے وہ چاہے پولیس والے کی ہو یا عمران خان کے کسی جانثار کی ہو ، یہ الیکشن سے بھاگ رہے ہیں، میں نے گزشتہ مہینے آصف زرداری اور بلاول کو کافی سنائی ہے لیکن وہ بھی کم از کم انتخابات کے لئے تیار ہیں،فضل الرحمان اور شہباز شریف نہیں چاہتے انتخابات ہوں، فضل الرحمان کا فرنٹ مین رشتہ دار کہہ رہا ہے مجھے ابھی تک سپریم کورٹ کا حکم نامہ ہی نہیں ملا ، انہیں حکم نامے کی جگہ آرٹیکل 6ملے گا،یہ سو جوتے بھی کھائیں گے اور سو پیاز بھی کھائیں گے۔