غیرقانونی رہائش پزیر افغان باشندے ملیر جیل سے رہا
جرات ڈیسک
اتوار, ۵ مارچ ۲۰۲۳
شیئر کریں
کراچی میں غیرقانونی طور پرمختلف علاقوں میں رہائش پزیر افغان باشندوں کو ملیرجیل سے رہا کر دیا گیا۔ ملیرجیل سے 83 افغان باشندوں کو اسپیشل برانچ کے حوالے کیا گیا ہے جنہیں ریذیڈنٹ ایکٹ کی خلاف ورزی پر مختلف علاقوں سے گرفتار کیا گیا تھا۔ جیل حکام کے مطابق افغانیوں کو سخت سکیورٹی میں چمن بارڈر لے جایا جائے گا جہاں ان تمام افراد کو افغان حکام کے حوالے کیا جائے گا۔ جیل حکام کا کہنا ہے کہ رہا ہونے والے افغان باشندوں نے پاکستان زندہ باد کے نعرے بھی لگائے۔